10:37 am
ہم شادی کے 9 سال بعد الگ ہوگئے کیونکہ۔۔۔۔ جوہی پرمار نے اپنی طلاق کی وجہ بتا دی

ہم شادی کے 9 سال بعد الگ ہوگئے کیونکہ۔۔۔۔ جوہی پرمار نے اپنی طلاق کی وجہ بتا دی

10:37 am

ممبئی (ویب ڈیسک )بھارتی ڈراموں کی معروف اداکارہ جوہی پرمار جنہوں نے کئی سالوں تک ڈرامائی صنعت میں راج کیا۔ کُم کُم ڈرامے سے مقبولیت حاصل کرنے والی معروف اداکارہ جوہی پرمار نے متعدد بھارتی سیریلز میں اداکاری کے جوہر پیش کئے اور بھرپور نام کمایا۔ کامیاب کیرئیر کے ساتھ ان کی نجی زندگی کے حوالے سے اگر بات کی جائے تو انہیں کئی مشکلات پیش آئیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ شادی کے 9 سال بعد وہ اور ان کے شوہر سچن شرف نے 2017 میں طلاق کی
درخواست دائر کی تھی اور 25 جون 2018 میں قانونی طور پر علیحدگی اختیار کرلی۔ انڈین سپر اسٹار جوہی کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا محسوس ہونے لگا تھا کہ رشتے میں دراڑ آرہی ہے اور ہوا بھی ایسا کہ شادی کے دو ڈھائی سال بعد ہی میرے اور سچن کے رشتے میں بہت فاصلے آگئے۔ جوہی نے بتایا کہ ان کے اپنے شوہر کے ساتھ تعلقات میں اتار آنا شروع ہوا اور ان کا دس سال بعد اپنے شوہر کے ساتھ تعلق ختم ہوچکا تھا۔ مزید انہوں نے اپنے اور اپنی بیٹی سے متعلق کیا کہا جانیں اس ویڈیو میں۔