02:13 pm
پہلی بیوی کا بیٹا ابراہیم کیا بنے گا اور کرینہ کپور سے دوسرا بیٹا کس فیلڈ میں جائے گا ؟ سیف علی خان نے بڑا اعلان کر دیا

پہلی بیوی کا بیٹا ابراہیم کیا بنے گا اور کرینہ کپور سے دوسرا بیٹا کس فیلڈ میں جائے گا ؟ سیف علی خان نے بڑا اعلان کر دیا

02:13 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بیٹے ابراہیم اور تیمور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شوبز انڈسٹری جوائن کریں۔ ابراہیم سیف علی خان کے امریتا سنگھ سے بیٹے ہیں۔  انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق جیکولین فرننڈس اور امانڈا سرنی کے پوڈ کاسٹ میں جب سیف علی خان سے ان کے خاندان کے افراد کا فنون لطیفہ سے تعلق کے بارے میں پوچھا گیا  تو ان کا کہنا تھا کہ ’
میری والدہ 16 سال کی عمر سے فلمیں کرنا شروع کی۔ انہوں نے ستیاجیت رے کے ساتھ کافی کام کیا اور ان کے ساتھ چار سے پانچ فلمیں کیں۔‘ سیف کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرح سے ان کی بہن بھی فلموں میں ہے۔ ’ میری بیوی، سابقہ بیوی اور میری بیٹی، یعنی ہم سب شوبز میں ہیں۔‘ ’میرا بڑا بیٹا ایکٹر بننا چاہتا ہے۔ میرا خیال ہے کہ تیمور بھی یقیناً ایکٹر ہی بنے گا کونکہ وہ تو ہمیں ابھی سے کافی انٹرٹین کر رہا ہے۔‘ اس سے قبل سپاٹ بوائے کے ساتھ ایک انٹرویو میں سیف علی خان نے کہا تھا کہ ’ابراہیم ایکٹنگ میں کیریئر بنانے کے لیے تیار ہیں۔ اور کیوں نہیں میں تو چاہوں گا کہ میرے تمام بچے اس پیشے میں آئیں۔ مجھے یاد ہیں کہ 18 سال کی عمر میں میں بہت پریشان تھا اور ایکٹنگ نے ہی مجھے تباہی سے بچایا تھا۔‘ اس سے قبل جب سیف سے پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ ابراہیم کو لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں تو ان کا جواب تھا کہ مجھے نہیں پتہ کہ میں انہیں فلموں میں لاؤں گا۔ ’یہ ایک آپشن ہے اور یقیناً ایکٹنگ ان کے کیریئر کے لیے ایک اچھی چوائس ہے۔‘