03:13 pm
رنبیر کپور نے کھولا اپنی پہلی ڈیٹ کا راز، وہ لڑکی  رو رہی تھی اور میں۔۔۔اداکارنےتہلکہ خیزانکشاف کرڈالا

رنبیر کپور نے کھولا اپنی پہلی ڈیٹ کا راز، وہ لڑکی رو رہی تھی اور میں۔۔۔اداکارنےتہلکہ خیزانکشاف کرڈالا

03:13 pm

ممبئی (ویب ڈیسک )بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) کی لو لائف بھلے ہی سرخیوں میں رہتی ہو لیکن وہ خود اپنی نجی زندگی کو لیکر کافی ریزرو رہتے ہیں۔ انہیں اپنی گرل فرینڈس یا رلیشن شپ کو لیکر بات کرتے بہت ہی کم دیکھا گیا ہے لیکن انہوں نے ایک مرتبہ پہلی گرل فرینڈ کے بارے میں ضرور انکشاف کیا تھا۔ رنبیر کپور نے بتایا تھا کہ ان کی پہلی ڈیٹ کافی عجیب تھی جب لڑکی رو رہی تھی اور اس نے رنبیر کپور کے سامنے ہی کہہ دیا تھا کہ وہ ان پر بھروسہ نہیں کرتی۔ وہیں پہلی ڈیٹ کے دوران رنبیر کی عمر کے بارے میں بھی آپ جان کر حیران ہو جائیں گے۔دراصل رنبیر کپور کا ایک پرانا ویڈیو جو
سوشل میڈیا پر خوب وائرل ( (Throwback Video) ہو رہا ہے۔ یہ ویڈیو تب کا ہے جب وہ کامیڈین کپل شرما کے شو دا کپل شرما شو پر گئے تھے۔ اس دوران ان سے ایک لڑکی نے نجی سوال پوچھ ڈالا، آپ نے بہت ساری لڑکیوں کو ڈیٹ کیا ہوگا لیکن کیا آپ کو یاد ہے کہ آپ کی پہلی ڈیٹ کیسی تھی؟اس لڑکی کی درخواست پر رنبیر کپور نے اپنی پہلی ڈیٹ اور اس لڑکی کے بارے میں انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا جب میں 8 ویں کلاس میں تھا تو کسی کی چھت پر پارٹی چل رہی تھی اور ایک لڑکی کونے میں کھڑی رو رہی تھی، جب میں نے اس لڑکی سے جاکر پوچھا کیوں رو رہی ہو تو اس لڑکی نے کہا میں تم پر بھروسہ نہیں کرتی۔ پھر رنبیر کہتے ہیں کہ میں نے ہاتھ نکالا اور اس لڑکی کی طرف ہاتھ بڑھاکر کہا، اب تم مجھ پر یقین کر سکتی ہو۔ رنبیر کی یہ بات سن کر شو پر موجود سبھی لوگ ہنس پڑتے ہیں اور ان کی اس کہانی کو بیحد کیوٹ مانتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں