06:00 pm
بولڈ ماڈل نے بیویوں سے بیوفائی کرنے والے شوہروں کو ’سبق‘ سکھا نا شروع کردیا

بولڈ ماڈل نے بیویوں سے بیوفائی کرنے والے شوہروں کو ’سبق‘ سکھا نا شروع کردیا

06:00 pm

نیویارک(ویب ڈیسک) 28سال پیج وولین نامی امریکی ماڈل نے بیویوں کے ساتھ بے وفائی کرنے والے شوہروں کو سبق سکھانے کے لیے ایسا کام شروع کر دیا ہے کہ سن کر ہی مردوں کے اوسان خطا ہو جائیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کی رہائشی پیج وولین نے خواتین کو پیشکش کر دی ہے کہ جس خاتون کو اپنے شوہر پر شبہ ہو، وہ اس سے رابطہ کر سکتی ہیں۔ جو خاتون بھی اس سے رابطہ کرے گی وہ اس کے شوہر کی بے وفائی پکڑنے میں اس خاتون کی مدد کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق پیج وولین نے بے وفا مردوں کو پکڑنے کا طریقہ کچھ یہ اپنایا ہے کہ وہ ان مردوں کے ساتھ انٹرنیٹ پر چیٹنگ کرے گی اور انہیں اپنے چنگل میں پھانس کر ان کی بے وفائی کے ثبوت ان کی بیویوں کو مہیا کرے گی اور ان ثبوت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے گھر میں مرد نجانے کس سزا سے دوچار ہوں گے۔ پیج وولین کی خواتین کو کی گئی اس پیشکش پر انٹرنیٹ صارفین اس کی تعریف کرتے پائے جا رہے ہیں تاہم کچھ شاکی بھی ہیں، جن کا کہنا ہے کہ جو مرد بے وفا نہیں ہے،
وہ بھی پیج وولین جیسی خوبصورت لڑکی کا میسج پا کر پھسل سکتا ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ پیج وولین نے اپنی خوبصورتی کا یہ بہترین مصرف ڈھونڈنکالا ہے۔

تازہ ترین خبریں