06:13 pm
ماضی کے وقت کے ایسے حسین جوڑے جنہوں نے ٹیلیویژن پر ایک ساتھ کام کر کے تاریخ رقم کی

ماضی کے وقت کے ایسے حسین جوڑے جنہوں نے ٹیلیویژن پر ایک ساتھ کام کر کے تاریخ رقم کی

06:13 pm

پاکستان ٹیلی وژن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے بہت سے ایسے لوگ متعارف کروائے جنہوں نے ایک تاریخ رقم کی بہت سارے پڑھے لکھے خاندانوں کے وہ افراد جو کہ فلمی دنیا میں خود کو مس فٹ سمجھتے تھے- انہوں نے ٹیلی وژن میں کام کیا اور نہ صرف کام کیا بلکہ شہرت کے آسمان پر سورج بن کر ایسے چمکے کہ ان کی چمک دمک آج تک ماند نہیں پڑ سکی ہے- 1: طاہرہ واسطی اور رضوان واسطی طاہرہ واسطی 1944 کو سرگودھا میں پیدا ہوئيں اس وقت یہ حصہ ہندوستان کا
حصہ تھا مگر اس کے بعد پاکستان میں شامل ہو گیا اور ابتدائی تعلیم کے بعد طاہرہ لاہور آگئيں جہاں کالج میں تعلیم کے دوران انہوں نے بطور مصنفہ اپنے کیرئير کا آغاز کیا- جہاں ان کی ملاقات رضوان واسطی سے ہوئی اور ان کی دوستی جلد ہی شادی کے مضبوط بندھن مین بندھ گئی- اعلیٰ تعلیم یافتہ رضوان واسطی اس وقت بطور نیوز کاسٹر کام کر رہے تھے انہوں نے ہی طاہرہ واسطی کو بطور اداکارہ متعارف کروایا جس کے بعد آخری چٹان کی ملکہ ازابیل کے کردار نے تاریخ سے
جڑے ہر ڈرامے کے لیے طاہرہ واسطی کو لازم و ملزوم کر دیا- انہوں نے بطور اداکارہ کے علاوہ بطور مصنفہ بھی پاکستان ٹیلی وژن کے لیے بہت کام کیا ان کو اللہ نے ایک بیٹی لیلی واسطی اور دو بیٹوں سے بھی نوازہ- لیلی واسطی اب بھی ٹی وی ڈراموں میں نظر آتی ہیں 24 جنوری 2011 کو رضوان واسطی کے انتقال کے بعد وہ تنہا ہو گئیں اور اس کے بعد 11 مارچ 2012 کو ایک طویل علالت کے بعد انہوں نے اس دنیا سے منہ موڑ لیا مگر ان کے چاہنے والے اس جوڑے کو اب بھی یاد رکھتے ہیں- 2: راحت کاظمی اور سائرہ کاظمی سائرہ کاظمی جو ماضی کے مشہور اداکار شیام اور ممتاز کی بیٹی تھیں- انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز
پاکستان ٹیلی وژن سے کیا جہاں ڈرامہ پرچھائیاں اور تیسرا کنارہ میں انہوں نے راحت کاظمی کے مقابل مرکزی کردار ادا کیا اور یہ جوڑی ایک دوسرے کے اتنے قریب آگئی کہ 1970 میں یہ ایک دوسرے کے حقیقی زندگی کے بھی جیون ساتھی بن گئے- بعد میں سائرہ کاظمی نے اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایت کاری کو اپنا لیا اور مستقل طور پر پاکستان ٹیلی وژن کے ساتھ منسلک ہو گئے جب کہ راحت کاظمی جو کہ سرکاری نوکری چھوڑ کر اداکاری کے شعبے میں آئے تھے- اداکاری کے ساتھ ساتھ پڑھنے پڑھانے کے شعبے سے بھی منسلک ہو گئے اس دوران سائرہ کاظمی نے بطور ہدایت کارہ معرکتہ آلارا ڈرامے ڈائریکٹ کیے جن
میں آہٹ ، نجات ، حوا کی بیٹی اور زيب النسا جیسے منفرد موضوعات کے حامل ڈرامے شامل ہیں- اللہ نے اس جوڑے کو دو بچوں سے نوازہ ہے جس میں ندا کاظمی نے ایک دو ڈراموں کے بعد شو بز کو چھوڑ دیا جب کہ علی کاظمی ابھی بھی اداکاری کے شعبے میں اپنے ماں باپ کا نام روشن کر رہے ہیں- 3: بدر خلیل اور شہزاد خلیل شہزاد خلیل پاکستان ٹیلی وژن کے قیام کے بعد ان کے اولین ملازمین میں شامل تھے انہوں نے الف نون ، تیسرا کنارہ راشد منہاس تنہائیاں جیسے ڈرامے پروڈیوس کیے - ان کے ساتھ ساتھ ان کی بیوی بدر خلیل نے بھی بہت سارے ڈراموں میں کام کیا ان دونوں میاں بیوی کے کام کی مثال نہیں ملتی ہے-
ان دونوں نے اپنے اپنے شعبوں میں بہترین کام کی ایک مثال قائم کی مگر بدقسمتی سے شہزاد خلیل امریکہ جا کر شفٹ ہو جانا چاہتے تھے مگر حکومت پاکستان نے ان کو اس کی اجازت نہ دی جس کے سبب وہ اپنی عمر کے آخری ایام میں سخت ترین ذہنی دباؤ کا شکار رہے اور اس کے بعد ہائی بلڈ پریشر کے سبب صرف 45 سال کی عمر میں 1989 کو دل کے دورے کے سبب انتقال فرما گئے- جس کے بعد بدر خلیل پر ان کے دو بیٹوں کی ذمہ داری آن پڑی جس کو انہوں نے بہت بہادری سے ادا کیا اور اب ان کا ایک بیٹا کینیڈہ میں جب کہ دوسرا بیٹا دبئي میں سیٹل ہے بدر خلیل بھی ہم ٹی وی کی سلطانہ صدیقی سے تنازعات کے سبب اداکاری چھوڑ کر کینیڈہ شفٹ ہو چکی ہیں -

تازہ ترین خبریں

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس

 ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس پہلی بار یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کرے گی

ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس پہلی بار یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کرے گی

پی ڈی ایم اجلاس۔۔۔۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کون ہونگے؟ اہم خبر سامنے آگئی

پی ڈی ایم اجلاس۔۔۔۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کون ہونگے؟ اہم خبر سامنے آگئی

وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس۔۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کی حکمت عملی پر بھی مشاورت

وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس۔۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کی حکمت عملی پر بھی مشاورت

 لانگ مارچ سے قبل ہوم ورک ضروری ہے، ہم ناکامی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔یوسف رضا گیلانی

لانگ مارچ سے قبل ہوم ورک ضروری ہے، ہم ناکامی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔یوسف رضا گیلانی

پاک بحریہ کی جانب سے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران دوطرفہ بحری مشقوں کا انعقاد کیاگیا۔

پاک بحریہ کی جانب سے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران دوطرفہ بحری مشقوں کا انعقاد کیاگیا۔

شہر قائد میں رشوت کے عوض ڈرائیونگ لائنسز بنانے کا انکشاف ۔۔۔ اہلکار معطل

شہر قائد میں رشوت کے عوض ڈرائیونگ لائنسز بنانے کا انکشاف ۔۔۔ اہلکار معطل

بٹگرام میں تین ماہ سے مسلسل گونگی بہری لڑکی سےبد فعلی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

بٹگرام میں تین ماہ سے مسلسل گونگی بہری لڑکی سےبد فعلی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

بلاول بھٹو کسی ایک ایم این اے بارے بتائیں جو غیر حاضر تھا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کابلاول بھٹو زرداری کو چیلنج

بلاول بھٹو کسی ایک ایم این اے بارے بتائیں جو غیر حاضر تھا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کابلاول بھٹو زرداری کو چیلنج

سعودی عرب میں پاک میڈیا جنرنلسٹس فورم کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی ویبنار کا انعقاد

سعودی عرب میں پاک میڈیا جنرنلسٹس فورم کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی ویبنار کا انعقاد

پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ نے یوسف رضا گیلانی کو بطور چیئرمین سینیٹ امیدوار نامزد کر دیا۔

پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ نے یوسف رضا گیلانی کو بطور چیئرمین سینیٹ امیدوار نامزد کر دیا۔

چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس۔۔ 179 میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے  پیش رفت کا جائزہ

چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس۔۔ 179 میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پیش رفت کا جائزہ

 اسلام عورت کو بہترین معاشی و معاشرتی اسٹیٹس دیتا ہے، لیکن بدقسمتی سے جہالت کی وجہ سے خواتین کو ان کے حقوق نہیں دیے جاتے۔نصراللہ رندھاوا

اسلام عورت کو بہترین معاشی و معاشرتی اسٹیٹس دیتا ہے، لیکن بدقسمتی سے جہالت کی وجہ سے خواتین کو ان کے حقوق نہیں دیے جاتے۔نصراللہ رندھاوا