12:23 pm
عامرخان کی ایسی حرکت جس پرجوہی چاولہ ان سے ناراض ہوگئیں

عامرخان کی ایسی حرکت جس پرجوہی چاولہ ان سے ناراض ہوگئیں

12:23 pm


ممبئی (ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور اُن کے مد مقابل بلاک بسٹر فلم ’قیامت سے قیامت‘ تک میں اداکاری کرنے والی نامور اداکارہ جوہی چاولہ کے درمیان فلم ’عشق‘ کی شوٹنگ کے دوران بات چیت بند ہوگئی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ’عشق‘ کی ریلیز کو 28 نومبر کو 23 سال مکمل ہوئےہیں،فلم عشق کی کاسٹ میں عامر خان اور جوہی چاولہ کے علاوہ اجے دیوگن اور کاجول نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔عامر خان اور جوہی چاولہ نے ایک ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ 1988 میں ریلیز ہونے والی فلم
’قیامت سے قیامت تک’ عامر خان اور جوہی چاولہ کی پہلی بالی ووڈ فلم تھی اور اپنی پہلی فلم سے ان دونوں نے ہنگامہ مچا دیا تھا۔ اس کے بعد بھی یہ جوڑی کئی فلموں میں نظر آئی۔فلم عشق کی ریلیز کو 23 سال مکمل ہونے کے موقع پر اداکارہ جوہی چاولہ نے انکشاف کیا ہے کہ عشق کی شوٹنگ کے دوران عامر خان نے اُن کے ساتھ ایک ایسا مذاق کیا تھا کہ جس کے بعد انہوں نے سالوں عامر خان سے بات نہیں کی اور نہ ہی وہ دونوں ایک ساتھ کسی فلم میں نظر آئے۔اداکارہ نے بتایا کہ جب فلم ’عشق‘ کی شوٹنگ چل رہی تھی تو سیٹ پر عامر خان نے جوہی چاولہ کا ہاتھ مانگا اور کہا کہ انہیں ہاتھ دیکھنا آتا ہے، اس پر جوہی چاولہ نے اپنا ہاتھ دکھانے کے لیے عامر خان کے سامنے اپنا ہاتھ پھیلا دیا، عامر خان نے جوہی چاولہ کا ہاتھ دیکھنے کے بجائے اُن کے ہاتھ پر تھوک دیا۔مسٹر پرفیکشنسٹ کی اس حرکت پر جوہی چاولہ کو بے حد غصہ آیا اور وہ اُن سے ناراض ہوگئیں اور نا صرف ناراض ہوئیں بلکہ انہوں نے پھر سالوں عامر خان سے بات چیت بند رکھی۔جوہی چاولہ نے مزید بتایا کہ عامر خان کی اس حرکت کے بعد وہ فلم تک چھوڑنے کے لیے تیار ہوگئی تھیں لیکن پھر سب کے بے حد اصرار کے بعد انہوں نے کسی طرح فلم مکمل کی۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران دونوں ایک دوسرے سے بالکل الگ رہتے تھے اور یہ سلسلہ تقریباً 5 سال تک جاری رہا۔عامر خان اور جوہی چاولہ نے 5 سال تک ایک دوسرے سے بات چیت نہیں کی لیکن پھر بعد میں چیزیں آہستہ آہستہ بہتر ہوئیں اور دونوں کے درمیان بات چیت شروع ہوئی لیکن اس کے بعد دونوں پھر کبھی کسی فلم میں ساتھ نظر نہیں آئے۔

تازہ ترین خبریں

سندھ میں چھ بجتے ہی شاپنگ کےلئے دی گئی مہلت ختم

سندھ میں چھ بجتے ہی شاپنگ کےلئے دی گئی مہلت ختم

سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے فنڈز کے ناجائز استعمال کا انکشاف

سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے فنڈز کے ناجائز استعمال کا انکشاف

بھارت سے آنے والے طیارے کی پاکستان میں ایمرجنسی لینڈنگ،

بھارت سے آنے والے طیارے کی پاکستان میں ایمرجنسی لینڈنگ،

اسلام آباد میں حساس ادارے کاسابق آفیسر فائرنگ سے قتل

اسلام آباد میں حساس ادارے کاسابق آفیسر فائرنگ سے قتل

سعودی عرب پاکستان کو 500ملین ڈالرز دے گا، وزیر خارجہ

سعودی عرب پاکستان کو 500ملین ڈالرز دے گا، وزیر خارجہ

حکومت کا شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کےفیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

حکومت کا شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کےفیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی

ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی

والدین کو گھر سے نکالنا پاکستان میں قابل سزا جرم قرار

والدین کو گھر سے نکالنا پاکستان میں قابل سزا جرم قرار

ضلع مہمند میں ٹینک کی دیوار گرنے سے سات بچے جاں بحق

ضلع مہمند میں ٹینک کی دیوار گرنے سے سات بچے جاں بحق

یا اللہ خیر۔۔۔ پورے گاوں میں ماتم۔۔۔ایک ساتھ سات بچے جاں بحق۔۔۔وجہ کیا بنی؟

یا اللہ خیر۔۔۔ پورے گاوں میں ماتم۔۔۔ایک ساتھ سات بچے جاں بحق۔۔۔وجہ کیا بنی؟

راستہ جلدی کیوں نہیں دیا ، جدہ ٹاون میں کار سواروں کی فائ ر نگ۔۔۔۔۔ایک ہلاک ۔۔۔ زخمیوں کی اطلاعات

راستہ جلدی کیوں نہیں دیا ، جدہ ٹاون میں کار سواروں کی فائ ر نگ۔۔۔۔۔ایک ہلاک ۔۔۔ زخمیوں کی اطلاعات

حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ۔۔۔ملک میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کافیصلہ

حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ۔۔۔ملک میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کافیصلہ

ملک میں کورونا ویکسین ختم۔۔۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیاکیا؟؟

ملک میں کورونا ویکسین ختم۔۔۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیاکیا؟؟

پانی سے بھری ٹنکی کھیلتے بچوں پر جاگری، 7 جاں بحق ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائینگی

پانی سے بھری ٹنکی کھیلتے بچوں پر جاگری، 7 جاں بحق ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائینگی