12:24 pm
کچھ دوستوں نے میرے مرنے کی دعا مانگی ہے، عطااللّٰہ کا شکوہ

کچھ دوستوں نے میرے مرنے کی دعا مانگی ہے، عطااللّٰہ کا شکوہ

12:24 pm

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان کے لیجنڈ گلوکار عطااللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی موت سے متعلق افواہیں پھیلانے والوں سے شکوہ کناں دکھائی دے رہے ہیں۔حال ہی میں لیجنڈ گلوکار سے متعلق تیسری بار یہ افواہیں منظرِ عام پر آئی تھیں کہ اُن کا انتقال ہوگیا ہے تاہم ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہوں نے پہلے ایک پوسٹ پھر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔گلوکار نے فیس بُک پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا اور بتایا کہ میں زندہ اور صحت مند ہوں۔
انہوں نے شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ مجھے میری موت کی اطلاع مل گئی تھی،انہوں نے افواہوں کی وجہ سے پریشان اپنے مداحوں اورچاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’میں بالکل ٹھیک ہوں، آپ سب مجھے اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔‘عطااللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا کہنا تھا کہ میں پانچ ، 6 گھنٹے سفر کے بعد میں لاہور پہنچا ہوں اور اب دوبارہ میانوالی جانے کا ارادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ سے اگلی ملاقات وہیں ہوگی جہاں میں آپ کو اپنا نیا گانا بھی سناؤں گا۔گلوکار 2018 کے بعد مختلف اوقات میں کچھ بیماریوں کے باعث مختصر وقت کے لیے ہسپتال میں زیر علاج بھی رہے اور اسی دوران ہی ان کے حوالے سے غلط خبریں وائرل ہوئیں۔گزشتہ 2 سال میں متعدد بار ان کے حوالے سے غلط خبریں وائرل ہوئیں اور رواں برس اپریل میں بھی ان کے حوالے سے غلط خبریں وائرل ہوئی تھیں اور اب حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ان کے حوالے سے خبریں وائرل ہوئیں تو انہوں نے وضاحتی پیغام جاری کیا۔عطااللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی 1951 میں پنجاب کے شہر میانوالی کے علاقے عیسیٰ خیل میں پیدا ہوئے، جس وجہ سے وہ عیسی خیلوی کہلواتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

سیشن کورٹس کو ریپ کیسز کی سماعت کی اجازت دے دی گئی

سیشن کورٹس کو ریپ کیسز کی سماعت کی اجازت دے دی گئی

شہباز شریف نے رابطے تیز کرلئے ۔۔۔ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ۔۔۔ کیا کیا باتیں ہوئی؟؟ انتہائی ہم خبر 

شہباز شریف نے رابطے تیز کرلئے ۔۔۔ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ۔۔۔ کیا کیا باتیں ہوئی؟؟ انتہائی ہم خبر 

صوبائی دارالحکومت میں خوفناک آتشزدگی ۔۔ ہر چیز جل کر راکھ ہوگئی 

صوبائی دارالحکومت میں خوفناک آتشزدگی ۔۔ ہر چیز جل کر راکھ ہوگئی 

عید الفطر پر ایک اور ریلیف ۔۔حکمہ ریلوے نے عیدالفطر پر عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔

عید الفطر پر ایک اور ریلیف ۔۔حکمہ ریلوے نے عیدالفطر پر عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔

قومی ائیر لائن کا بیرونی ملک پاکستانیو ں کیلئے تحفہ ۔۔۔ مسافروں کیلئے خوشخبری 

قومی ائیر لائن کا بیرونی ملک پاکستانیو ں کیلئے تحفہ ۔۔۔ مسافروں کیلئے خوشخبری 

حکومت کا 9 مئی کو یوم توبہ منانے کا فیصلہ 

حکومت کا 9 مئی کو یوم توبہ منانے کا فیصلہ 

طلبا و طالبات تیاری کرلیں ۔۔۔۔۔۔  وزیر تعلیم شفقت محمود نے  بورڈ امتحانات شروع کرنے کے اصولی فیصلے کا اعلان کردیا

طلبا و طالبات تیاری کرلیں ۔۔۔۔۔۔  وزیر تعلیم شفقت محمود نے  بورڈ امتحانات شروع کرنے کے اصولی فیصلے کا اعلان کردیا

تحریک انصاف نے حلقہ این 249کا الیکشن کالعدم قراردینے کی درخواست دے دی

تحریک انصاف نے حلقہ این 249کا الیکشن کالعدم قراردینے کی درخواست دے دی

علی زیدی نےمفتاح اسماعیل کو 10کروڑ روپے ہرجانےکا نوٹس بھیج دیا

علی زیدی نےمفتاح اسماعیل کو 10کروڑ روپے ہرجانےکا نوٹس بھیج دیا

بھارت میں کرونا سے  لوگ سڑکوں پر مر رہے ہیں، وزیراعظم

بھارت میں کرونا سے لوگ سڑکوں پر مر رہے ہیں، وزیراعظم

یا اللہ خیر ۔۔۔ فخر عالم کے متعلق انتہائی بری خبر آگئی ۔۔

یا اللہ خیر ۔۔۔ فخر عالم کے متعلق انتہائی بری خبر آگئی ۔۔

غلطیاں تسلیم کرنا کافی نہیں، عمران خان معافی مانگیں، بلاول

غلطیاں تسلیم کرنا کافی نہیں، عمران خان معافی مانگیں، بلاول

عید الفطر کی آمد ۔۔ قیدیوں کیلئے انتہائی اہم خبر ۔۔۔۔ صدر مملکت نے منظوری دے دی 

عید الفطر کی آمد ۔۔ قیدیوں کیلئے انتہائی اہم خبر ۔۔۔۔ صدر مملکت نے منظوری دے دی 

 شہباز شریف کی پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کے بعد ایک اور اہم شخصیت سے ملاقات ۔۔ شہباز شریف کیا کرنے والے ہیں؟؟ انتہائی اہم خبر 

 شہباز شریف کی پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کے بعد ایک اور اہم شخصیت سے ملاقات ۔۔ شہباز شریف کیا کرنے والے ہیں؟؟ انتہائی اہم خبر