07:06 pm
 بھارتی سپر سٹار انیل کپور ، ورن دھون اور نیتو کپور کے مداحوں زندگی کا سب سے بڑا دھچکا لگ گیا

بھارتی سپر سٹار انیل کپور ، ورن دھون اور نیتو کپور کے مداحوں زندگی کا سب سے بڑا دھچکا لگ گیا

07:06 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) کورونا سے متاثر دنیا کے تین بڑے ممالک میں شمار ہونے والے بھارت میں فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکار ورون دھون اور نیتو کپور سمیت کم از کم ٹیم کے تین ارکان کورونا کا شکار ہوگئے جب کہ انیل کپور اور کیارہ اڈوانی میں بھی کورونا کی تشخیص کی چہ مگوئیاں ہیں۔ بھارت اس وقت کورونا سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا ملک ہے اور وہاں پر 4 دسمبر کی صبح تک کورونا مریضوں کی تعداد 96 لاکھ کے قریب جا پہنچی تھی۔ نئی دہلی ٹیلی وژن (این ڈی ٹی وی) کے مطابق بھارت میں کورونا کے شکار ہونے والے 96 لاکھ 
کے قریب افراد میں سے 90 لاکھ افراد 4 دسمبر کی صبح تک صحت یاب ہوچکے تھے۔ اسی طرح بھارت میں 4 دسمبر کی صبح تک کورونا سے مرنے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 188 تک جا پہنچی تھی۔ بھارت میں 4 دسمبر کی صبح تک کورونا کے 5 لاکھ کے قریب مریض ہسپتالوں و گھروں میں زیر علاج و قرنطینہ میں موجود تھے۔ اگرچہ بھارت میں کورونا کے یومیہ کیسز 50 ہزار تک آ رہے ہیں تاہم اس کے باوجود وہاں پر معمولات زندگی بحال کردیئے گئے ہیں اور اب فلموں کی شوٹنگ بھی شروع کردی گئی ہے۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی ورون دھون، نیتو کپور اور فلم ساز راج مہتا کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر سامنے آئی ہے جب کہ اسی ٹیم میں شامل اداکار انیل کپور اور کیارہ اڈوانی میں بھی کورونا وائرس کی چہ مگوئیاں ہیں۔ شوبز میگزین فلم فیئر نے اپنی رپورٹ میں ذرائع سے تصدیق کی کہ چندی گڑھ میں آنے والی فلم ’جگ جگ جیو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ورون دھون، نیتو کپور اور فلم کے ہدایت کار راج مہتا میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ خبریں ہیں کہ کیارہ اڈوانی اور انیل کپور میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، تاہم ذرائع نے اس کی تصدیق نہیں کی اور بتایا کہ مذکورہ دونوں اداکاروں کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ دوسری جانب شوبز ویب سائٹ بولی وڈ ہنگامہ نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نیتو کپور، ورون دھون اور راج مہتا میں کورونا کی تصدیق کردی گئی جب کہ انیل کپور اور کیارہ اڈوانی میں کورونا کی تشخیص کی تصدیق نہیں کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ فلم کی شوٹنگ کے دوران سخت احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی تھیں اور سماجی فاصلوں کو بھی یقینی بنایا گیا تھا تاہم اس باوجود ٹیم ارکان میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ فلم کی ٹیم میں شامل تین افراد میں کورونا کی تصدیق کے بعد فلم کی شوٹنگ بند کرکے باقی ارکان کو بھی قرنطینہ میں چلے جانے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ فلم کی شوٹنگ گزشتہ ماہ نومبر کے وسط میں شروع کی گئی تھی اور فلم کی شوٹنگ شروع ہونے کے وقت انیل کپور نے اپنی ٹوئٹ پر نیتو کپور، ورون دھون، کیارہ اڈوانی اور دیگر افراد کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی تھی، جس میں تمام افراد کو فیس ماسک کے بغیر دیکھا گیا تھا۔ ورون دھون، نیتو کپور اور راج مہتا سے قبل اداکار سنی دیول میں بھی تین دن قبل کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، جب کہ اس سے قبل بھی متعدد بولی وڈ شخصیات کورونا کا شکار ہوچکی ہیں، تاہم اب ان میں سے تقریبا تمام شخصیات صحت یاب ہوچکی ہیں۔ کورونا سے متاثر ہونے والی بولی وڈ شخصیات میں امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے، جینیلیا ڈی سوزا اور کرن کمار، آفتاب شیوداسانی سمیت دیگر شامل تھے جو اب صحت یاب ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

معلومات تک رسائی کے قوانین کے نفاذ کا تجزیہ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

معلومات تک رسائی کے قوانین کے نفاذ کا تجزیہ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس

 ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس پہلی بار یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کرے گی

ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس پہلی بار یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کرے گی

پی ڈی ایم اجلاس۔۔۔۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کون ہونگے؟ اہم خبر سامنے آگئی

پی ڈی ایم اجلاس۔۔۔۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کون ہونگے؟ اہم خبر سامنے آگئی

وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس۔۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کی حکمت عملی پر بھی مشاورت

وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس۔۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کی حکمت عملی پر بھی مشاورت

 لانگ مارچ سے قبل ہوم ورک ضروری ہے، ہم ناکامی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔یوسف رضا گیلانی

لانگ مارچ سے قبل ہوم ورک ضروری ہے، ہم ناکامی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔یوسف رضا گیلانی

پاک بحریہ کی جانب سے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران دوطرفہ بحری مشقوں کا انعقاد کیاگیا۔

پاک بحریہ کی جانب سے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران دوطرفہ بحری مشقوں کا انعقاد کیاگیا۔

شہر قائد میں رشوت کے عوض ڈرائیونگ لائنسز بنانے کا انکشاف ۔۔۔ اہلکار معطل

شہر قائد میں رشوت کے عوض ڈرائیونگ لائنسز بنانے کا انکشاف ۔۔۔ اہلکار معطل

بٹگرام میں تین ماہ سے مسلسل گونگی بہری لڑکی سےبد فعلی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

بٹگرام میں تین ماہ سے مسلسل گونگی بہری لڑکی سےبد فعلی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

بلاول بھٹو کسی ایک ایم این اے بارے بتائیں جو غیر حاضر تھا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کابلاول بھٹو زرداری کو چیلنج

بلاول بھٹو کسی ایک ایم این اے بارے بتائیں جو غیر حاضر تھا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کابلاول بھٹو زرداری کو چیلنج

سعودی عرب میں پاک میڈیا جنرنلسٹس فورم کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی ویبنار کا انعقاد

سعودی عرب میں پاک میڈیا جنرنلسٹس فورم کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی ویبنار کا انعقاد

پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ نے یوسف رضا گیلانی کو بطور چیئرمین سینیٹ امیدوار نامزد کر دیا۔

پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ نے یوسف رضا گیلانی کو بطور چیئرمین سینیٹ امیدوار نامزد کر دیا۔

چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس۔۔ 179 میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے  پیش رفت کا جائزہ

چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس۔۔ 179 میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پیش رفت کا جائزہ