07:25 pm
عبدالرحمٰن غازی نے عدنان صدیقی اورہمایوں سعید کے بعد اب  کس پاکستانی اداکار سے ملاقات کرڈالی؟

عبدالرحمٰن غازی نے عدنان صدیقی اورہمایوں سعید کے بعد اب کس پاکستانی اداکار سے ملاقات کرڈالی؟

07:25 pm


کراچی (ویب ڈیسک )شوبز سے کنارہ کشی کرنے کے بعد حال ہی میں شوبز میں واپسی کا اعلان کرنے والے اداکار فیروز خان نے پاکستانی دورے پر آئے ترک اداکار جلال آل سے ملاقات کی ہے۔جلال آل 7 جنوری کو ترک فلم و ڈراما ساز کمال تکدن سمیت دیگر افرد کے ساتھ پاکستان پہنچے تھے۔پاکستان پہنچنے کے بعد جلال آل نے عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید سے ملاقات کرنے کے علاوہ 8 جنوری کو وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی تھی۔وزیر اعظم سے ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان
ممکنہ طور پر جلد ہی بنائے جانے والے ڈرامے 'ترک لالا' پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔وزیر اعظم نے ترک وفد کو یقین دہانی کروائی تھی کہ حکومت پاکستان دونوں ممالک کی مشترکہ پروڈکشن کمپنیوں کے تحت بننے والے 'ترک لالا' کی تیاری میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد جلال آل نے انسٹاگرام پر پاکستانی اور کشمیری جھنڈے سمیت ترک جھنڈے کے ساتھ کمرے میں کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے اردو میں پاکستانیوں کے لیے محبت کا پیغام جاری کیا تو اداکار فیروز خان نے ان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔جلال آل کی تصویر پر اداکار فیروز خان نے ان کے لیے محبت کا پیغام لکھتے ہوئے ان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ترک اداکار کو پیغام دیا کہ اگر انہیں کسی چیز کی ضرورت ہو تو وہ ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔فیروز خان کے کمنٹس پر جلال آل نے بھی جواب دیا اور ان کی جانب سے ملاقات کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے رابطہ کریں گے۔اور اب اداکار فیروز خان نے ترک ڈراما ارطغرل غازی کے اداکار جلال آل سے ملاقات کی ہے۔فیروز خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ ہر جاری پوسٹ میں اداکار جلال آل کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے ان سے ملاقات سے متعلق بتایا۔اداکار فیروز خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جلال آل کی پاکستان آمد پر بہت خوشی ہوئی، انہوں نے لکھا کہ میں اپنے مداحوں سے درخواست کروں گا کہ وہ ترک اداکار کے لیے اسی محبت کا اظہار کریں جو ترکوں کو پاکستان اور پاکستانی بہن، بھائیوں سے ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ آپ کے انمول تحائف اور محبت کا شکریہ جلال، میں جتنا شکریہ ادا کروں کم ہے۔ان کی اسی پوسٹ پر اداکار جلال آل نے بھی کمنٹ کیا اور کہا کہ میں نے جو تحفہ دیا ہے وہ تحفے سے زیادہ ہے، آپ اس کے حقدار ہیں۔جلال آل نے مزید کہا کہ انشااللہ آپ انسانیت، اسلام، ثقافت، آرٹ اینڈ ترکی-پاکستان کے لوگوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کریں گے۔علاوہ ازیں جلال آل نے انسٹاگرام اسٹوری میں فیروز خان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کراچی میں اداکار سے ملاقات کی۔

تازہ ترین خبریں

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

شوکت خانم اسپتال کو چلانے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بہت اہم کردار ہے،وزیراعظم عمران خان 

شوکت خانم اسپتال کو چلانے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بہت اہم کردار ہے،وزیراعظم عمران خان 

خیبر پختونخوا حکومت کا انوکھا کارنامہ ۔۔۔۔ سیاحت پر عائد پابندی میں نرمی کردی ۔۔۔ سیاحتی مقامات کو کن لوگوں کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا ؟ 

خیبر پختونخوا حکومت کا انوکھا کارنامہ ۔۔۔۔ سیاحت پر عائد پابندی میں نرمی کردی ۔۔۔ سیاحتی مقامات کو کن لوگوں کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا ؟ 

این سی او سی کا ایک اور اہم اجلاس ۔۔۔۔ تمام تجارتی مراکز اور سیاحتی مقامات کو کب تک بند رکھنے کی ہدایات کی گئی ؟ 

این سی او سی کا ایک اور اہم اجلاس ۔۔۔۔ تمام تجارتی مراکز اور سیاحتی مقامات کو کب تک بند رکھنے کی ہدایات کی گئی ؟ 

حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات ۔۔۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے میدان مار لیا ۔۔۔ کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری 

حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات ۔۔۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے میدان مار لیا ۔۔۔ کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری 

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔ راولپنڈی میں لاک ڈاؤن کے دوسرے روز ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔ راولپنڈی میں لاک ڈاؤن کے دوسرے روز ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

سی ٹی ڈی کی کاروائی ۔۔ مردان میں بڑا دہشت گرد گرفتار 

سی ٹی ڈی کی کاروائی ۔۔ مردان میں بڑا دہشت گرد گرفتار