10:10 pm
بھارت میں بڑی گرفتاری۔۔ ۔معروف ترین اداکارہ  کے چاہنےوالوں کیلئے افسوسناک خبر

بھارت میں بڑی گرفتاری۔۔ ۔معروف ترین اداکارہ کے چاہنےوالوں کیلئے افسوسناک خبر

10:10 pm

ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا کی سابقہ منیجر راحیلہ فرنیچر والا کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی نے ممبئی کے علاقے باندرہ ویسٹ میں چھاپہ مار کر 200 کلو گرام گھان جا برآمد کیا اور آپریشن میں 2 خواتین سمیت 3 افراد کو گرفتار کیا ہے۔رپورٹس میں بتایا

اپوزیشن بجلی بندش کوایشو بنا کر بلیک میل کرنے کی کوشش کررہی ہے،وزیراعظم
گیا ہے کہ گرفتار افراد میں بالی وڈا داکارہ دیا مرزا کی سابقہ منیجر راحیلہ اور ان کی بہن شائستہ شامل ہیں جبکہ گرفتار تیسرا شخص کرن سجنانی برطانوی شہری ہے۔رپورٹس کے مطابق ایک اطلاع پر باندرہ ویسٹ میں چھاپہ مارا گیا جہاں فلیٹ سے بڑی مقدار میں ۔۔۔۔۔برآمد ہوئی اور وہاں سے گرفتار غیرملکی شہری سے تفتیش کی گئی تو یہ دائرہ خواتین تک جا پہنچا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دونوں خواتین بالی وڈ اداکاروں اور دیگر بڑی شخصیات کو منشیات پہنچانے میں ملوث ہیں جبکہ اس کیس کا تعلق سشانت سنگھ راجپوت کیس سے بھی ہے۔این سی بی نے تینوں کی گرفتاری کے بعد مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین خبریں