09:25 pm
گلوکار شان نے ہنی سنگھ کو پہچاننے سے انکار کر دیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) گلوکار شان نے بھری محفل میں ہنی سنگھ کو پہچاننے سے انکا رکرکے سب کو حیران کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 2000سے 2010تک کئی مشہور گیت گانےوالے بھارتی گلوکار شان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انھیں بھول جانے کی عادت ہے۔ یویو ہنی سنگھ سے ملاقات کے باوجود میں انھیں پہچان نہیں سکا۔گلوکار شان نے کہا کہ میں 
نے یو یو ہنی سنگھ کو صرف ٹیلی ویژن پر دیکھا تھا، ان سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی تھی، ٹی وی پر ہنی سنگھ دبلے پتلے دکھائی دیتے تھے، میں تصور بھی نہیں کرسکتا تھا کہ وہ بعد میں بالکل بدل جائیں گے۔گلوکار شان نے کہا کہ ایک مرتبہ پارٹی میں جانے کا اتفاق ہوا جہاں ہنی سنگھ بھی موجود تھے، وہ مجھے دیکھتے ہی میرے پاس آئے اور بہت محبت سے ملے، یو یو ہنی سنگھ نے کہا کہ ’سر میں گلوکاری میں آپ کو فالو کر رہا ہوں‘، اس پر میں نے ان کا شکریہ ادا کیا اور وہاں سے چل پڑا۔انہوں نے کہا کہ تھوڑی ہی دیر بعد ایک بیوقوف کی طرح میں نے خود سے سوال کیا کہ یہ شخص کون تھا؟ میں دوبارہ ہنی سنگھ کے پاس گیا اور کہا ’معذرت، میں نے آپ کو پہچانا نہیں‘، یہ سنتے ہی وہ ناراض ہوگئے، اس پر میں نے خود کو بہت کوسا کہ میں نے ایسا کیوں کیا۔اس سے قبل اپریل میں گلوکار شان نے ایک انٹرویو کے دوران یو یو ہنی سنگھ پر تنقید کی تھی۔ گلوکار نے کہا تھا کہ ہنی سنگھ کی موسیقی میں کوئی اثر نہیں، ہنی سنگھ کسی کو متاثر نہیں کرسکتے، بہت کم لوگ ہیں جو ہنی سنگھ کو سمجھتے ہیں، ان کے گانوں میں موسیقی کا نام و نشان تک نہیں، ہر کوئی ریپر بن سکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

 ن لیگ کے بجلی کے منصوبے موجودہ حکومت سے نہیں چل رہے، مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافہ سے عوام تنگ آ چکی ہے۔احسن اقبال

 حکومت کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابات میں دھاندلی کے لئے استعمال کرنے کی کوشش ہے ۔ فرحت اللہ بابر

سندھ حکومت نے تھر کے 200گائوں کےلئے 28کروڑروپے مختص کردیے

سندھ کے اندر جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹرشپ موجود ہے۔ سندھ میں اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی۔فواد چوہدری

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

چشتیاں میں کنویںکی دیوار بناتے ہوئے زمین بیٹھ گئی ۔۔۔ 3 مزدور جاں بحق

لاہور میں تیز آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے باعث 120 فیڈرز پر بجلی معطل ہو گئی۔

لاہور میں تیز آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے باعث 120 فیڈرز پر بجلی معطل ہو گئی۔

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

 پی ‏ٹی آئی کی حکومت نےگالم گلوچ کی سیاست کی بنیادڈالی ہے۔وزیراطلاعات سید ناصرحسین شاہ

 پاکستان ایک پرامن، خود مختار اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔شاہ محمود قریشی

 ہر طرح کی کرپشن کے خاتمے پر یقین رکھتے ہیں، معصوم پاکستانیوں کے اربوں لوٹنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔ چیئرمین نیب

 محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جس نظریے کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دیا وہ نظریہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ آصف علی ذرداری 

محلےکے لڑکوں سے ناجائز تعلقات پر 14سالہ لڑکی کو مار ڈالا گیا

 الیکشن سے پہلے عوام کو بڑے بڑے خواب دکھائے گئے مگر نہ معیشت بہتری ہوئی اور نہ ہی ایک کروڑ نوکریاں دی گئیں ۔مفتاح اسماعیل