09:44 pm
آریان خان چھاپے کے وقت کروز پر تھے ہی نہیں، اسے کہاں سے گرفتار کیاگیا،نئے انکشافات نے تہلکہ مچادیا،شاہ رخ بھی ہکا بکا

آریان خان چھاپے کے وقت کروز پر تھے ہی نہیں، اسے کہاں سے گرفتار کیاگیا،نئے انکشافات نے تہلکہ مچادیا،شاہ رخ بھی ہکا بکا

09:44 pm

ممبئی(نیوز ڈیسک)آریان خان کے وکیل امیت ڈیسائی نے اپنے موکل کی چھاپے کے وقت کروز پر موجودگی کے الزام کو جھوٹ قرار دیدیا۔ خصوصی این ڈی پی ایس کورٹ میں آریان خان کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران امیت ڈیسائی نے کہا کہ آریان خان کروز پر تھے ہی نہیں، یہ الزام جھوٹ ہے۔ نہوں نے کہا کہ آریان خان اس کروز پر تھے ہی نہیں، جس پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے 2 اکتوبر کو چھاپہ مارا تھا۔امیت ڈیسائی نے عدالت کے روبرو کہا کہ میرے موکل کو کروز پر جانے سے پہلے
ہی گرفتار کرلیا گیا تھا، آریان خان اور ارباز مرچنٹ جب انٹری گیٹ پر پہنچے تو این سی بی کا چھاپہ پہلے سے ہی جاری تھا، این سی بی کو میرے موکل سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوا۔نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے وکیل نے عدالت میں جرح کرتے ہوئے کہا کہ آریان خان اپنے ہوش و حواس میں وہاں گئے، آریان خان اور ارباز مرچنٹ ایک دوسرے کو 10 سال سے جانتے ہیں، ارباز جو منشیات اپنے ساتھ لایا تھا وہ ان ہی کے استعمال کے لیے تھی، این سی بی کو ایک یا دو افراد سے کچھ لینا دینا نہیں، اصل بات پورے گروہ کی ہے اور یہ اس پارٹی میں تھے۔آریان خان کے وکیل نے جوابی دلیل دیتے ہوئے کہا کہ میرے موکل کے خلاف وہاں ہونے اور منشیات کے استعمال کا مقدمہ ہے جبکہ اس کے پاس نقدی تھی نہ ہی اس کا خریداری کا کوئی منصوبہ تھا اور نہ ہی اس کے پاس منشیات بیچنے یا استعمال کرنے کے لیے تھی اور نہ آریان خان کا اُن سے کوئی تعلق ثابت ہوا، جن سے منشیات ملی یا جو ریمانڈ پر ہیں۔امیت ڈیسائی نے مزید کہا کہ این سی بی نے اس معاملے میں بہت سے لوگوں کو پکڑا ہے یہ اچھا کام ہے لیکن اس کا مطلب یہ تھوڑی ہے کہ انہیں بھی حراست میں رکھا جائے جو رہائی کے حقدار ہیں۔بدھ کو سماعت کے دوران این سی بی نے آریان خان کی درخواست ضمانت کی بھرپور مخالفت کی اور اس کا تعلق غیر قانونی منشیات کے گروپ سے جوڑنے کی کوشش کی۔این سی بی نے عدالت کو بتایا کہ کروز سے ملی منشیات کی مقدار بے شک تھوڑی ہے لیکن اب تک کی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ آریان خان غیر قانونی منشیات سےجڑے گروہ کا حصہ ہے۔امیت ڈیسائی نے کہا کہ این سی بی نے آریان خان کے خلاف انتہائی سنجیدہ نوعیت کی اصلاح استعمال کی ہے، مجھے شک نہیں یہ جانتے ہیں این ڈی پی ایس ایکٹ میں غیر قانونی اسمگلنگ کا مطلب کیا ہے۔آریان خان کے وکیل نے این سی بی کے الزام پر کہا کہ جس لڑکے کے پاس سے کچھ برآمد نہیں ہوا اس پر غیر قانونی اسمگلنگ کا الزام مضحکہ خیز اور جھوٹا ہے۔امیت ڈیسائی نے اپنے دلائل کے دوران کہا کہ یہ کچھ چھوٹے بچے ہیں، کئی ممالک میں منشیات کی یہ اقسام قانونی ہیں، ضمانت کیلئے مزید تاخیر نہ کی جائے، ان کے لیے اس معاملے کو مزید بدتر نہ بنائیں، یہ بہت تکلیف اٹھا چکے، انہوں نے اس معاملے میں سبق سیکھ لیا ہے۔آریان خان کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ یہ منشیات فروش ہیں نہ ہی کسی گروپ کا حصہ اور نہ ہی اسمگلر ہیں، ہم بطور ایک ملک اصلاحی دور میں ہیں، منشیات کے استعمال کی جو سزا پہلے 5 سال تھی اب 2021 میں وہ ایک سال کردی گئی ہے۔منشیات کیس میں آریان خان کے وکیل مانی شندے تھے لیکن شاہ رخ خان نے اپنے ساتھی اداکار سلمان خان کے مشورے پر ان کی جگہ امیت ڈیسائی کو اپنے صاحبزادے کا وکیل مقرر کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں اضافے کے بعد مسلسل چوتھی بار پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر نا پڑ گیا،پریشان کن خبر آگئی

عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں اضافے کے بعد مسلسل چوتھی بار پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر نا پڑ گیا،پریشان کن خبر آگئی

خاتون اول بشریٰ بی بی کی صاحبزادی کا نکاح کس ملک میں ہو گیا، دولہا کون ہے؟ تصاویر بھی لیک ہو گئیں

خاتون اول بشریٰ بی بی کی صاحبزادی کا نکاح کس ملک میں ہو گیا، دولہا کون ہے؟ تصاویر بھی لیک ہو گئیں

شدید سردی کی پہلی لہر آگئی ، ملک بھر کے کن کن شہروں میں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی آگئی

شدید سردی کی پہلی لہر آگئی ، ملک بھر کے کن کن شہروں میں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی آگئی

پاک بھارت ٹاکرا ، وزیر اعظم پاکستان بھی پر جوش ، عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

پاک بھارت ٹاکرا ، وزیر اعظم پاکستان بھی پر جوش ، عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

ماہرین کی لرزہ خیز پیشن گوئی ، پاکستان میں زلزلے سے کس بڑ ے شہر کے 2ٹکڑے اور پاکستان کے کئی شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے؟ جانیں 

ماہرین کی لرزہ خیز پیشن گوئی ، پاکستان میں زلزلے سے کس بڑ ے شہر کے 2ٹکڑے اور پاکستان کے کئی شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے؟ جانیں 

ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانگی کی اطلاعات، حہقیقت منظر عام پر

ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانگی کی اطلاعات، حہقیقت منظر عام پر

مہوش حیات کا وزیر اعظم عمران خان بارے حیران کن بیان ، عوام سے کیا درخواست کر دی ؟ 

مہوش حیات کا وزیر اعظم عمران خان بارے حیران کن بیان ، عوام سے کیا درخواست کر دی ؟ 

ایک بار پھر شدید بارش اور ژالہ باری ۔۔ پاکستان کے کون کون سے شہر جل تھل ایک ہو رہے ہیں ؟ جانیے تفصیل

ایک بار پھر شدید بارش اور ژالہ باری ۔۔ پاکستان کے کون کون سے شہر جل تھل ایک ہو رہے ہیں ؟ جانیے تفصیل

یا اللہ خیر ! پولیس کے 30ہزار جوان اسلام آباد طلب کر لیے گئے ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

یا اللہ خیر ! پولیس کے 30ہزار جوان اسلام آباد طلب کر لیے گئے ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

اللہ پاک کی قدرت ، چھپکلی اپنی دم خود کیوں توڑ دیتی ہے؟ حیران کن وجہ

اللہ پاک کی قدرت ، چھپکلی اپنی دم خود کیوں توڑ دیتی ہے؟ حیران کن وجہ

دودھ کی قیت میں دس، بیس یا تیس نہیں بلکہ اکٹھے کتنے روپے اضافہ کیا جا رہا ہے ؟ پاکستانی جان لیں 

دودھ کی قیت میں دس، بیس یا تیس نہیں بلکہ اکٹھے کتنے روپے اضافہ کیا جا رہا ہے ؟ پاکستانی جان لیں 

پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کر دی گئی مگر اصل قیمت سے 20 روپے کم پٹرول صرف کن پاکستانیوں کو مل سکے گا ؟ جانیں 

پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کر دی گئی مگر اصل قیمت سے 20 روپے کم پٹرول صرف کن پاکستانیوں کو مل سکے گا ؟ جانیں 

کن پاکستانیوں کو پٹرول اصل قیمت سے 20روپے کم قیمت پر ملے گا ؟ پٹرولیم ڈویژن حکام نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

کن پاکستانیوں کو پٹرول اصل قیمت سے 20روپے کم قیمت پر ملے گا ؟ پٹرولیم ڈویژن حکام نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

وزیر اعظم کے ترجمان کی خاتون صحافی عاصمہ شیرازی کیساتھ ایسی حرکت کہ بات شہباز گل کی گرفتاری تک جا پہنچی ، آج کی بڑی خبر

وزیر اعظم کے ترجمان کی خاتون صحافی عاصمہ شیرازی کیساتھ ایسی حرکت کہ بات شہباز گل کی گرفتاری تک جا پہنچی ، آج کی بڑی خبر