06:30 pm
پرینیتی چوپڑا ریلٹی شو میں شرکت کرنے والے شخص کی کہانی سن کر آبدیدہ ہوگئیں

پرینیتی چوپڑا ریلٹی شو میں شرکت کرنے والے شخص کی کہانی سن کر آبدیدہ ہوگئیں

06:30 pm

ممبئی (نیوز ڈیسک )بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا ریلٹی شو میں شرکت کرنے
والے شخص کی کہانی سن کر آبدیدہ ہوگئیں، ان کی کہانی میں یہ بتایا گیا تھا کہ ممبئی آنے کے بعد اس امیدوار کو کتنے برے حالات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اداکارہ پرینیتی چوپڑا آج کل ایک ریلٹی شو ’ہنر باز‘ میں فلم ساز کرن جوہر اور اداکار متھن چکرورتی کے ساتھ معاون جج کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں، جس میں مختلف فنکار اپنے کرتب کے ذریعے مختلف فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔اسی شو کے دوران جب ایک امیدوار کی جدوجہد کے حوالے سے اس کا پرومو دکھایا گیا تو پرینیتی ان کی کہانی سننے کے بعد جذباتی ہوگئیں۔شو کی آنے والی قسط کا پرومو انتظامیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جس میں فنکار کو مختلف اسٹنٹ کرتے ہوئے دیکھایا گیا ہے اور اس دوران پس منظر میں ایک گانا ’اے دل ہے مشکل‘ بھی چل رہا ہے، جبکہ ویڈیو میں موجود فنکار بھی ممبئی آنے کے بعد اپنی زندگی میں پیش آنے والی مشکلات اور جدوجہد کے بارے میں بتارہا ہے۔اپنی کہانی سناتے ہوئے فنکار کا کہنا تھا کہ ممبئی آنے کے بعد مجھے بہت جدوجہد کرنا پڑی، میرے پاس رہنے کے لیے کوئی جگہ نہیں تھی اور میں ایک درخت کے نیچے وقت گزارتا تھا اور میں چاہتا تھا کہ کوئی مجھے کچھ کھانے کو اور تھوڑے پیسے دے دے تو میں اپنے گھر واپس چلا جاؤں گا۔فنکار کی کہانی سننے کے بعد اداکارہ پرینیتی اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکیں اور ان کی آنکھوں سے بےاختیار آنسو بہہ نکلے۔اس موقع پر پرینیتی چوپڑا کا کہنا تھا کہ جو بہت سچے لوگ ہوتے ہیں ان کی کہانی سن کر میرا دل ٹوٹ جاتا ہے۔ پرینیتی چوپڑا جب رو رہی تھی تو اس موقع پر کرن جوہر ان کو تسلیاں دیتے ہوئے نظر آئے۔ Showbiz News in Urdu
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Voot (@voot)



تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر