07:24 pm
فلم کملی میں صبا قمر کے تالاب والے سین سے پہلے کیا ہوا؟ سرمد کھوسٹ نے بتا دیا

فلم کملی میں صبا قمر کے تالاب والے سین سے پہلے کیا ہوا؟ سرمد کھوسٹ نے بتا دیا

07:24 pm


لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کے نامور ہدایتکار سرمد سلطان کھوسٹ  کی نئی فلم کملی حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے ، فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سرمد سلطان  اداکارہ صبا قمر کے تالاب والے سین سے متعلق اصل کہانی بھی سامنے لے آئے۔سرمد کھوسٹ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں فلم کملی کے  مرکزی خیال اور کہانی سمیت کرداروں
کو نبھانے والے اداکاروں اور فلم بنانے میں مشکلات پر بات چیت کی۔ انہوں نے بتایا کہ فلم بنانے سے زیادہ مشکل کام فلم کی پروموشن ہوا کرتی ہے۔سرمد کھوسٹ کے مطابق فلم تو ایک سال میں دو بھی بنائی جا سکتی ہیں لیکن جتنی پروموشن کرنی پڑتی ہے وہ بہت مشکل ہے، اور وہ پانچ سال میں صرف ایک بار ہی کر سکتا ہوں۔انٹرویو کے دوران سرمد سلطان نے بتایا کہ فلم کملی کی شوٹنگ 2019 کے آخر میں شروع ہوئی اور اس وقت موسم سرما کا آغاز ہو چکا تھا اور ایسے میں ایک سین شوٹ ہونا تھا جس میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ صبا قمر کو ایک تالاب میں اترنا تھا اور سردیوں میں ایسا کرنا بے حد مشکل کام تھا ۔جبکہ یہ سین جس دن کرنا تھا عین اسی دن گیزر بھی خراب ہو گیا۔ میں نے صبا کو کہا کہ آپ نے فکر نہیں کرنی۔ دیگوں سے ہم نے تالاب میں گرم پانی ڈالا جس سے سالن کی خوشبو آ رہی تھی۔ پہلے میں خود پانی میں لیٹا لیکن صرف گیارہ فریم گزرے اور میں باہر آ گیا۔ صبا نے مجھے کہا کوئی بات نہیں۔ ہم کر لیتے ہیں اور پھر صبا قمر نے یہ کر دکھایا۔سرمد کھوسٹ نے اس سین کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس ایک شاٹ کے لیے میں زندگی بھر کے لیے صبا قمر کا مشکور رہوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صبا جیسا جنونی ایکٹر نہیں دیکھا۔ وہ کردار کو فخر سے نبھاتی ہیں اور اپنا سو فیصد دیتی ہیں، کبھی اپنے پروفیشنلزم پر بھی کمپرومائز نہیں کرتیں۔ آپ صبا کو سکرین پر دیکھیں تو آپ کی نظر کہیں اور نہیں جائے گی۔واضح رہے کہ کملی سے پہلے سرمد سلطان منٹو اور زندگی تماشہ جیسی فلمیں بنا چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان