02:50 pm
خدارا عامر لیاقت کے بچوں پر رحم کریں، عامر لیاقت کی قبرکشائی کے عدالتی فیصلے پر ردِ عمل آگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستانی شوبز کی سینئر اداکاراؤں بشریٰ انصاری اور ریشم نے عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے درخواست کی خدارا مرحوم کے بچوں پر رحم کریں، انہیں مزید اذیت میں مبتلا نہ 
کریں۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ 'ہم سب بہت تکلیف میں ہیں، پچھلا پورا ہفتہ ہم نے دکھ میں گزارا، عامر لیاقت کا یوں دنیا سے جانا ناصرف ان کے دوستوں بلکہ دشمنوں کو بھی دکھی کرگیا، یوں تو ہر کسی کے جانے کا دن مقرر ہے، ہوسکتا ہے وہ ویسے ہی دنیا سے چلے جاتے لیکن اب جس طرح وہ گئے ہیں خدا کرے ایسا کسی دشمن کے ساتھ بھی نہ ہو'۔اداکارہ نے کہا کہ 'سب کہتے ہیں ان کی غلطیاں ہیں لیکن سوشل میڈیا نے ان کی غلطیوں کو اجاگر کیا، میں سمجھتی ہوں سوشل میڈیا ان بلاؤں میں سے ایک ہے جن کا قرآن میں ذکر ہے، سوشل میڈیا لوگوں کی زندگیاں برباد کرتا ہے'۔قبر کشائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کہا کہ 'خدارا اسے اب بخش دیں، ایک عام شہری نے محض شہرت کے لیے پوسٹ مارٹم کی درخواست دائر کردی، پہلی بات یہ کہ عامر لیاقت کو کوئی کیوں قتل کرے گا وہ تو پہلے ہی روز مررہے تھے، ہم سب انہیں ماررہے تھے'۔انہوں نے مزید کہا کہ 'میری مجسٹریٹ سے درخواست ہے کہ اس عام شہری کو ایک طرف کریں اور ان کے اہلخانہ اور بچوں کی بات سنیں کیونکہ اس وقت سب سے زیادہ وہ ہی متاثر ہیں، ابھی تو ان کے بچوں کو بہت کچھ فیس کرنا ہے لہٰذا ان پر رحم کریں'۔دوسری جانب اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ سپرد خاک کے بعد قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم قبیح عمل ہے، اللہ تعالیٰ عامر لیاقت کے درجات بلند کرے۔

تازہ ترین خبریں

چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے نے زرداری سے کتنے ڈالر مانگے چوہدری وجاہت حسین کا انکشاف،ہرکوئی ہکا بکا رہ گیا

چوہدری خاندان میں اختلافات ختم کرانے کی کوششیں،چودھری خاندان میں 5 ملاقاتوں کا انکشاف

حکومتی اور اتحادی جماعتوں میں اختلافات شدت اختیار کر گئے وزیر اعظم شہبازشریف سر پکڑ کر بیٹھ گئے

پاکستان کو چین سے کس نے قرض لے کر دیا، شیخ رشید کے دعوے نے تہلکہ مچادیا ، شہبازشریف اور ادارے بھی ہکا بکا

پاکستان کے اہم ترین شہر میں دھاکہ،ہلاکتیں، متعدد زخمی ،انتہائی افسوسنا ک خبر

نیا ٹیکس سلیب، اب آپ کی تنخواہ پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟

50 ہزارسے زائد ماہانہ تنخواہ لینے والا اب ہر شہری کتنا ٹیکس دے گا ؟پاکستانیوں کو لیگی حکومت کا تاریخی جھٹکا

خاندان کا نام مٹی میں ملا دیا، چوہدری شجاعت کے بیٹے نے زرداری سے ڈالرز مانگے تو آصف زرداری نے کیا جواب دیا ؟ 

آج پاکستانیوں کیساتھ کیا ہونے والا ہے ؟ ماہر علم نجوم نے حیران کن انکشافات کر ڈالے

انا للہ وانا الیہ راجعون  مسلم لیگ ن کو نا قابل برداشت جھٹکا ، مرکزی رہنما انتقال کر گئے

امریکی ریاست فلوریڈا میں اب تک کا سب سے بڑا مادہ اژدھا پکڑا گیا، لمبائی کتنی ہے ؟ جان کر ہوش اڑ جائیں گے

سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ، عمرہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی ، امت مسلمہ کیلئے بڑی خبر

بارش اور تیز ہوا میں سائیکل رکشے کے ازخود عجب طریقے سے حرکت کرنے کی ویڈیو نے تہلکہ مچادیا

عمران خان جھوٹا و کرپٹ ، ذہنی حالت ٹھیک نہیں،بہت کچھ پتہ ہے، سب میڈیا کو بتادوں گا،