07:23 pm
بولی وڈ خانز کی ہیروئن نہیں بن سکتی، جھانوی کپور

ممبئی (نیوز ڈیسک)فلم ساز بونی کپور اور آنجھانی اداکارہ سری دیوی کی بڑی صاحبزادی اداکارہ جھانوی کپور نے کہا ہے کہ وہ بولی وڈ خانز کے ساتھ کام ضرور کرنا چاہتی ہیں مگر وہ ان کی ہیروئن نہیں بن سکتیں۔ جھانوی کپور نے 2018 میں ’دھڑک‘ نامی فلم سے والدہ کی وفات سے چند ماہ بعد اداکاری کا آغاز کیا تھا، سری دیوی فروری 2018 میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای)
کے ایک پرتعیش ہوٹل میں نہانے کے دوران باتھ ٹب میں ڈوب کر ہلاک ہوگئی تھیں۔ جھانوری کپور نے 21 برس کی عمر میں اداکاری کا آغاز کیا تھا اور اب تک ان کی پانچ فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں، جس میں سے پانچویں فلم ’گڈ لک جیری‘ کو جولائی کے آخر میں ’ڈزنی پلس ہوٹ اسٹار‘ پر ریلیز کیا گیا تھا۔ مذکورہ فلم کی ریلیز کے بعد حال ہی میں انہوں نے ’نئی دہلی ٹیلی وژن‘ (این ڈی ٹی وی) کو دیے گئے انٹرویو میں بولی وڈ خانز کے ساتھ کام کرنے پر بھی کھل کر بات کی اور انہوں نے تینوں خانز کی تعریفیں کیں۔ جھانوی کپور سے پوچھا گیا کہ وہ بولی وڈ خانز یعنی سلمان، شاہ رخ اور عامر خان کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی؟ جس پر انہوں نے مسکراتے ہوئے اقرار میں جواب دیا اور ساتھ ہی کہا کہ ایسا کون سا اداکار ہے جو تینوں خانز کے ساتھ کام کرنا پسند نہیں کرے گا؟ جھانوی کپور نے کہا کہ وہ تینوں خانز کے ساتھ یقینی طور پر کام کرنا پسند کریں گی مگر ان کے خیال میں وہ ان کی ہیروئن نہیں بن سکتیں، ایسا کرنا کچھ عجیب سا ہوگا۔ انہوں نے واضح طور پر تینوں خانز کو خود سے دگنی عمر کے اداکار قرار نہیں دیا، تاہم انہوں نے ان کی اور اپنی عمر کے فرق کو دیکھتے ہوئے ہی ان کی ہیروئن بننے کے خیال کو مسترد کیا۔ جھانوی کپور کی عمر 25 برس ہے جب کہ تینوں خانز ان سے عمر میں 27 سے 28 سال زائد العمر ہیں۔ جھانوی کپور کی والدہ سری دیوی کسی نہ کسی طرح تینوں خانز کے ساتھ فلموں میں کام کر چکی ہیں۔ جھانوی کپور نے مزید کہا کہ وہ تینوں خانز سے مل چکی ہیں جو دکھنے میں نوجوان اور کم عمر لگتے ہیں جب کہ ان کا کام اتنا شاندار ہوتا ہے کہ ان کے زائد العمر ہونے کا احساس تک نہیں ہوتا۔ دوران انٹرویو انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ان کی جوڑی رنبیر کپور اور ورون دھون جیسے اداکاروں کے ساتھ اچھی لگتی ہے۔ جھانوی کپور جلد ہی ورون دھون کے ساتھ ’بون‘ نامی فلم میں بھی دکھائی دیں گی جب کہ جلد ہی ان کی کم از کم دیگر دو فلمیں بھی ریلیز ہوں گی اور انہیں بولی وڈ کی اگلی سپر اسٹار کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں

اناللہ واناالیہ راجعون ملک کے پہلے وزیراعظم کے بیٹے انتقال کرگئے

خاندان کے ہمراہ اٹلی کی سیر کوگئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بارے بڑی خبرآگئی

معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب تھی، ڈارجیسے ہی آئے ڈالرگھبرا کر ۔۔۔مولانافضل الرحمٰن نے حیران کن بات کہہ دی

خواتین کے خلاف نازیباالفاظ کااستعمال ،تحریک انصاف مولانافضل الرحمٰن کے خلاف کیاکرنے جارہی ہے ؟جانیں

اسمبلیاں تحلیل کرنے کا معاملہ،ن لیگ نے پی ٹی آئی اراکین سےرابطے شروع کردیے

کوئلے کی کان میں دھماکا،کتنے افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد تحریک انصاف نے کتنی سیٹیں جیتیں؟ پی ڈی ایم اور دیگر اتحادی کتنی سیٹیں جیت پائے؟ تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پیٹ درد کے شکار شخص کے معدے سے درجنوں سکے برآمد

عوام کی موجیں، ایک ساتھ 4 چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

کرسٹیانو رونالڈو اب یورپ کی بجائے ایشیا کے کلب کا حصہ بننے کیلئے تیار،کس ملک سے اورکتنے ارب روپے کامعاہدہ ہوا،تفصیلات آپ کے ہوش اڑ ادیں گی

بیوی اور 3 بیٹیوں کو کیوں قتل کیا؟قتل کے بعد  خودکشی کی کوشش کرنیوالے والدکےچونکا دینے والے انکشافات

پاکستان کوسود سے پاک کرنے میںکتناعرصہ لگے گا،وزیرخزانہ نے بتادیا

قائداعظم کا یہ فرمان اس وقت یاد نہیں آیا؟ مریم نواز کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

پی آئی اے اسٹیشن منیجر کی گلابی انگلش بولنے کی ویڈیو وائرل،دلچسپ تبصرے

امریکہ شفٹ ہوگئے اور پھر بہت پچھتائے۔۔۔پاکستانی ڈراموں کے باکمال اداکار سید مظہر علی آج کہاں اورکس حال میں ہیں

امریکہ میں شدید بارش،سیلابی ریلہ رہائشی علاقے میں داخل،ہرچیز کوتہس نہس کردیا،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

سیدہ طوبیٰ انور ایک بار پھر دُلہن بن گئیں؟ دولہا کون ہے، حقیقت جان کر آپکو حیرت کا جھٹکا لگے گا

اکشے کمار کی نئی فلم ’رکشا بندھن‘ پاکستانی فلم کا چربہ نکلی،فلم انڈسٹری میں تہلکہ مچادینےوالی تفصیلات

انہوں نے زرہ بھی شرم محسوس نہیں کی  بلکہ۔۔۔رنویر سنگھ کا برہنہ فوٹو شوٹ کرنیوالے فوٹوگرافر کا بیان سامنے آگیا

دعا اور ظہیر سے متعلق بیان دینا حرامانی کو مہنگا پڑا، اداکارہ معافی مانگنے پر مجبور ، غلطی تسلیم کر لی 

عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کر نا مہنگا پڑا، کتنے سال کی قید اور کتنا جرمانہ ہو گا؟دانیہ ملک کیخلاف انتہائی اقدام 

پریانکا چوپڑا نے بذریعہ 'سروگیسی' مزید بچوں کی پیدائش کا ارادہ کرلیا،یہ سروگیسی ہے کیا؟جانیےتفصیل