06:05 pm
اداکارہ صوفیہ نے شوہر کے گھر ڈاکا مارنے اور قاتلانہ حملہ کرنے کا اعتراف کر لیا

اداکارہ صوفیہ نے شوہر کے گھر ڈاکا مارنے اور قاتلانہ حملہ کرنے کا اعتراف کر لیا

06:05 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا نے اپنے سابق شوہر کے خلاف
سازش کرنے کا اعتراف کر لیا۔صوفیہ مرزا نے قانونی کاغذات میں اعتراف جرم کیا کہ انہوں نے اپنے سابق شوہر عمر فاروق ظہور کے دبئی اپارٹمنٹ سے تقریباً 5 لاکھ درہم، زیورات اور لاکھوں درہم مالیت کی گھڑیاں چوری کرنے کی سازش کی۔اداکارہ نے اعتراف کیا کہ جب انہیں اپنا منصوبہ ناکام ہوتا نظر آیا تو انہوں نے سابق شوہر کو قتل کرنے کا سوچا اور دبئی اپارٹمنٹ میں گھریلو مسائل کا بہانہ بناتے ہوئے چاقو سے ان پر وار کیا۔صوفیہ مرزا نے تمام سازش کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے عمر فاروق کے گھر ڈکیتی کی سازش پاکستانی نژاد دوست اور گھریلو ملازمہ کی مدد سے کی تھی۔قانونی کاغذات کے مطابق صوفیہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا 'میں نے دبئی میں اپنے شوہر کی رہائش گاہ ایمار ٹاور نمبر 2، اپارٹمنٹ 405 میں موجود ان کی الماری سے قیمتی اشیاء اور پیسے چوری کرنے کی سازش کی، اس سازش میں میری ملازمہ رضیہ اور ایک قریبی دوست نسرین شامل تھیں۔اداکارہ کے ابتدائی منصوبے کے مطابق انہیں 25 جولائی 2006 کو عمر ظہور کے لاکر سے نقدی اور زیورات چوری کرکے ملازمہ کے حوالے کرنا تھا۔صوفیہ نے ملازمہ کو کہا تھا کہ سامان ایک بیگ میں لے جائے اور خاموشی سے گیراج سے ہوتی ہوئی نکل جائے تاکہ کسی کو شک نہ ہو،گھر کے باہر اداکارہ کی دوست نسرین سفید رنگ کی گاڑی میں ایک اور شخص کے ساتھ اس کا انتظار کر رہی ہوتی۔اداکارہ کا ارادہ تھا کہ وہ بھی تمام سامان کے ساتھ بھاگ جائے لیکن بعد ازاں انہیں احساس ہوا کہ سب کا شک اسی پر جائے گا لہٰذا انہیں منصوبہ تبدیل کرنا پڑا۔صوفیہ نے ڈکیتی کی واردات کا پلان بنایا کہ پاکستان سے ایک گینگ آئے گا اور شوہر کے فلیٹ میں ڈکیتی کرکے واپس پاکستان چلا جائے گا۔صوفیہ کے مطابق منصوبہ یہ تھا کہ ہم گینگ کو پاکستان سے بلائیں گے اور گھر بھیجیں گے، وہ میری چابیاں استعمال کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوکر اس وقت سیف سے سب کچھ چوری کریں گے جب میں اور میرے شوہر دونوں باہر ہوں گے۔صوفیہ نے قانونی کاغذات میں انکشاف کیا کہ اس نے اپنے ڈکیتی کے منصوبے پر ڈاکٹر اسد سے بات کی جو اس وقت ابوظبی کے ایک معروف اسپتال میں کام کر رہے تھے۔ڈاکٹر اسد نے فوری طور پر عمر فاروق ظہور کو ڈکیتی اور حملے کے منصوبے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اگر اس نے اپنے فلیٹ میں ڈکیتی کی مزاحمت کی تو حملہ آور اسے بھی قتل کر سکتے ہیں۔صوفیہ نے اعتراف کیا کہ بدقسمتی سے، منصوبے کا بھانڈا میرے شوہر کے سامنے ڈاکٹر اسد نے پھوڑا، میرا ارادہ مال لینے اور اپنے شوہر کو سبق سکھانے کا تھا کیونکہ انہوں نے میرے مانگنے پر مجھے پیسے نہیں دیے تھے۔صوفیہ مرزا نے تصدیق کی کہ میں نے سابق شوہر کے سامنے حقیقت آنے پر ان پر چاقو سے حملہ کیا۔اداکارہ نے عمر فاروق ظہور پر 12 انچ کے چاقو سے حملہ کیا، انہوں نے عمر فاروق کے دل میں چاقو گھونپنے کی کوشش کی لیکن عمر نے اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے چاقو پکڑ لیا جس کی وجہ سے ان کا انگوٹھا اور ایک انگلی کٹ گئی۔

تازہ ترین خبریں

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

کامن ویلتھ گیمز، کس ملک کے 9 ایتھلیٹ اور منیجر روپوش ہوگئے ،کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

کامن ویلتھ گیمز، کس ملک کے 9 ایتھلیٹ اور منیجر روپوش ہوگئے ،کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

عمران خان توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میںبڑا دعویٰ کردیاگیا

عمران خان توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میںبڑا دعویٰ کردیاگیا