07:16 pm
اسلام قبول کیا اور نام سلمیٰ رکھا ۔۔ بیٹے کی تکلیف میں خود کو بدل لیا، جانیںسلمان خان اور ان کی والدہ سے متعلق دلچسپ معلومات

اسلام قبول کیا اور نام سلمیٰ رکھا ۔۔ بیٹے کی تکلیف میں خود کو بدل لیا، جانیںسلمان خان اور ان کی والدہ سے متعلق دلچسپ معلومات

07:16 pm


ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان اگرچہ اپنے غصے کی وجہ سے جانے
جاتے ہیں لیکن یہ بات بھی حقیقت ہے کہ ماں کے قریب ہو کر انہیں ایک ایسا احساس ملتا ہے جو کہ کہیں اور محسوس نہیں کرتے ہیں۔ اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔بھارتی اداکار سلمان خان پاکستان میں بھی کافی مشہور ہیں، جبکہ ان کی شہرت کے چرچے اس لیے بھی ہیں کہ ان کی فلموں کے ساتھ ساتھ اپنے انداز کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں۔بھائیوں سے بے انتہا محبت اور والد کو دوست کی طرح سمجھنے کی وجہ سے بھی سلمان خان کافی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، کپل شرما کے شو میں جب سلمان بھائیوں ارباز، سہیل اور والد کے ہمراہ آئے تو ان کے درمیان قربت دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا تھا۔سلمان خان کے والد نے دو شادیاں کی ہیں، پہلی شادی سلمیٰ خان سے کی جس سے ان کے چار بچے ہیں تین بیٹے اور ایک بیٹی الویرا، جبکہ دوسری شادی ہیلن سے کی تھی۔ سلمیٰ خان اور سلیم خان کی شادی کو اگرچہ کئی سال گزر گئے ہیں، لیکن ان کی شادی اب بھی کامیابی سے جاری ہے، کہیں سلمیٰ سمجھوتہ کرتی ہے تو کہیں سلیم خان کو سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے۔دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ سلمیٰ خان نے سلیم خان سے شادی کے لیے اپنا مذہب تبدیل کیا تھا، سلمیٰ خان اسلام قبول کرنے سے پہلے ہندو مذہب سے تعلق رکھتی تھیں اور ان کا نام بھی سوشیلا چرک تھا۔ لیکن اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے اپنا نام سلمیٰ خان رکھ لیا، البتہ سلمیٰ خان کے حوالے سے بیٹے سلمان خان کہتے ہیں کہ وہ ہندو بھی ہیں اور مسلمان بھی۔سلمان اپنی والدہ سے بے انتہا قربت رکھتے ہیں، فرح خان کے پروگرام میں سلمان کا کہنا تھا آپ یقین نہیں کریں گے مگر بچپن میں میں والدہ کے دوپٹے کو پکڑ کر چلا کرتا تھا۔دوسری جانب خود والدہ بھی سلمان کو سے ٹوٹ کر محبت کرتی ہیں، سلمیٰ کی آنکھوں میں آج بھی آنسو جھلک جاتے ہیں جب وہ پہلی بار بیٹے سے ملنے جیل گئی تھی، جب سلمان خان کو 5 سے 6 سال کی سزا ہوئی تو والدہ کو شدید تکلیف ہوئی تھی اور انہوں نے کھانا پینا تک چھوڑ دیا تھا۔سلمیٰ خان کی پرانی تصاویر میں وہ کافی صحت مند دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کا وزن بھی کافی تھا، مگر حال ہی میں سلمان خان کی جانب سے شئیر کی گئیں تصاویر میں وہ کافی حد تک کمزور دکھائی دے رہی ہیں۔دراصل سلمٰی خان کا وزن اس حد تک بڑھ گیا تھا جو کہ آگے چل کر انہی کے لیے خطرناک ہو سکتا تھا، یہی وجہ تھی کہ انہوں نے بیریاٹرک سرجری Bariatric Surgery کرانے کا فیصلہ کیا۔ اس سرجری کے بعد سے سلمیٰ خان کافی کمزور اور پتلی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ عمر کے حوالے سے بھی کافی کم نظر آ رہی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

بل گیٹس سے طلاق کے ایک سال بعد سابق اہلیہ نے خاموشی توڑ دی

بل گیٹس سے طلاق کے ایک سال بعد سابق اہلیہ نے خاموشی توڑ دی

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ،پاکستان میں حیران کن کمی

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ،پاکستان میں حیران کن کمی

کوئی ایسا اسپتال نہیں بنایا جہاں آپ کا علاج ہو، قطر میں پاکستانی کا مریم نواز سے سوال

کوئی ایسا اسپتال نہیں بنایا جہاں آپ کا علاج ہو، قطر میں پاکستانی کا مریم نواز سے سوال

48 کروڑ روپے ۔۔۔بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت بارے بڑی خبرآگئی

48 کروڑ روپے ۔۔۔بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت بارے بڑی خبرآگئی

عوام کیلئےخوشخبری،گھی و تیل  کی قیمتوں پر بڑا ریلیف

عوام کیلئےخوشخبری،گھی و تیل کی قیمتوں پر بڑا ریلیف

پڑوسی ملک میں وزارت داخلہ کے قریب مسجد میں دھماکا،کتنے افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

پڑوسی ملک میں وزارت داخلہ کے قریب مسجد میں دھماکا،کتنے افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

یہ عمران کے قریب نہ آئے ۔۔ مشہور صحافی مطیع اللہ جان کو عمران خان کے گارڈ نے بے رحمی سے دھکا دیا تو وہاں کیا ہوا؟

یہ عمران کے قریب نہ آئے ۔۔ مشہور صحافی مطیع اللہ جان کو عمران خان کے گارڈ نے بے رحمی سے دھکا دیا تو وہاں کیا ہوا؟

دل کے چار خانے چار بیویوں کی محبت کے لیے ہیں، ایک شخص کا 4 شادیوں کی ضرورت کا ایسا دعویٰ کہ مرد جھوم اٹھے

دل کے چار خانے چار بیویوں کی محبت کے لیے ہیں، ایک شخص کا 4 شادیوں کی ضرورت کا ایسا دعویٰ کہ مرد جھوم اٹھے

پہلی بار ابو کے کپڑے بدلے تو اپنے آنسو نہیں روک پایا ۔۔ بیٹے نے جب بیمار باپ کے کپڑے پہلی بار بدلے تو اس کے کیا جذبات تھے؟

پہلی بار ابو کے کپڑے بدلے تو اپنے آنسو نہیں روک پایا ۔۔ بیٹے نے جب بیمار باپ کے کپڑے پہلی بار بدلے تو اس کے کیا جذبات تھے؟

دعوت بھی اور دھمکی بھی۔۔ رانا ثنا کا عمران خان کو اسلام آباد بلانے کا شاعرانہ انداز

دعوت بھی اور دھمکی بھی۔۔ رانا ثنا کا عمران خان کو اسلام آباد بلانے کا شاعرانہ انداز

امی مسلمان تھیں، ان کی خواہش تھی کہ میں ۔۔ بیٹی کا نام اقراء کیوں رکھا؟ سنجے دت سے متعلق وہ معلومات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

امی مسلمان تھیں، ان کی خواہش تھی کہ میں ۔۔ بیٹی کا نام اقراء کیوں رکھا؟ سنجے دت سے متعلق وہ معلومات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

انہوں نے آگے اس سے بھی زیادہ گندڈالناہے ،سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اورارسلان خالد کی ایک اورآڈیولیک

انہوں نے آگے اس سے بھی زیادہ گندڈالناہے ،سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اورارسلان خالد کی ایک اورآڈیولیک

حکومت نے عزت نفس مجروح کردی ، یوٹیلیٹی سٹورز پر سستا آٹا نایاب،شہری خوار ہونے لگے،بڑامطالبہ کرڈالا

حکومت نے عزت نفس مجروح کردی ، یوٹیلیٹی سٹورز پر سستا آٹا نایاب،شہری خوار ہونے لگے،بڑامطالبہ کرڈالا

بیٹی کی قبر پرباپ کے رقص کی ویڈیو وائرل، کہانی کیا ہے؟

بیٹی کی قبر پرباپ کے رقص کی ویڈیو وائرل، کہانی کیا ہے؟