06:09 pm
فیروز خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان کرنے والی اداکارہ اقراءعزیز نے ماضی میں کام کے تجربے کے حوالے سے چشم کشا انکشاف کردیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکار فیروز خان پر سابق اہلیہ علیزے سلطان کو تشدد کا نشانہ بنانے
کا الزام عائد ہونے پر اداکارہ اقرا عزیز نے فیروز خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان کر دیاتھا اور اب اداکارہ نے فیروز خان کے ساتھ کام کے تجربے کے حوالے سے چشم کشا انکشاف کر دیا ہے۔ نیوز ویب سائٹ’دی کرنٹ‘ کے مطابق فیروز خان کے ساتھ پراجیکٹ سے خود کو الگ کرنے کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں اقرا عزیز نے کہا ہے کہ ”فیروز خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ میرا ذاتی تھا۔ جو مجھے اچھا لگا، میں نے وہی کیا۔“اقرا عزیز بتاتی ہیں کہ ”اس واقعے سے پہلے بھی اگر آپ مجھ سے پوچھتے کہ میں فیروز خان کے ساتھ کام کرتے ہوئے پرسکون ہوتی تھی تو میرا جواب نفی میں ہو گا۔ میں ’خدا اور محبت 3‘کے وقت بھی اس کے ساتھ کام کرتے ہوئے خود کو بے آرام اور بے سکون محسوس کرتی تھی۔یہی وجہ تھی کہ اب اس کے ساتھ پراجیکٹ میں کام نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مجھے زیادہ ترددنہیں ہوا۔“واضح رہے کہ فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزے سلطان پر تشدد کی تصاویر اس وقت وائرل ہوئیں جب انہوں نے وہ تصاویر تشدد کے ثبوت کے طور پر عدالت میں جمع کروائیں۔ عدالت میں علیزے سلطان نے بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس میں یہ تصاویر جمع کروائی تھیں جن کے سامنے آنے کے بعداقرا عزیز کے شوہر اداکار یاسر حسین نے بھی فیروز خان کو آڑے ہاتھوں لیا اور کئی دیگر شوبزشخصیات نے بھی ان کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔

تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 