06:54 pm
ماضی کے مشہور بھارتی اداکار الوک ناتھ اور عالیہ بھٹ کی والدہ کے درمیان پیش آیا واقعہ، جس کے بعد اداکار غائب ہو گئے

ماضی کے مشہور بھارتی اداکار الوک ناتھ اور عالیہ بھٹ کی والدہ کے درمیان پیش آیا واقعہ، جس کے بعد اداکار غائب ہو گئے

06:54 pm

سوشل میڈیا پر مشہور بھارتی اداکاروں سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، تاہم کچھ ایسی
ہوتی ہیں کہ سب کو حیرت میں بھی مبتلا کر دیتی ہیں۔ اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔ اگرچہ جس مشہور اداکار کا ذکر آج کرنے والے ہیں جو کہ اگرچہ مین ہیرو تو نہیں مگر باپ کے کردار کے طور پر کافی شہرت حاصل کر چکے ہیں۔ بھارتی ڈراموں سمیت فلموں میں بھی بھارتی اداکار الوک ناتھ نے سب کی توجہ حاصل کر لی تھی، اس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ جب کبھی الوک ناتھ سامنے آتے تو ایک معصوم، بیٹیوں سے محبت رکھنے والے اور نرم دل باپ کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ الوک ناتھ نے ہر فلم اور ڈرامے میں باپ کا ہی کردار نبھایا ہے، جبکہ منفی کردار کبھی نبھاتے دکھائی نہیں دیے، البتہ 2019 میں ریلیز ہونے والی اجے دیوگن کی فلم دے دے پیار دے دے میں وہ اجے کے والد کے طور پر سامنے آئے۔ اس فلم میں وہ مزاحیہ والد کے طور پر دکھائی دیے تھے۔ سلمان خان سمیت کئی مشہور اداکاروں کے ساتھ الوک ناتھ کام کر چکے ہیں، جبکہ سیف اور سلمان کی فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں سمیت پرانی فلموں میں بھی ان کے کردار کو ناظرین نے بے حد سراہا تھا۔ تاہم شہرت پر اس وقت دھبا لگ گیا جب ایک خاتون ٹی وی پروڈیوسر نے زیادتی کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد الوک ناتھ کے خلاف بھارتی میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر ایک طوفان کھڑا ہو گیا تھا۔ خاتون کے حق میں اور اداکار کے خلاف ہر ایک شخص یک زباں تھا۔ دوسری جانب الوک نے انٹرویو میں بتایا کہ ایک وقت تھا جب یہ خاتون پروڈیوسر اور میں بہترین دوست تھے، آج یہ خاتون جس مقام پر ہیں، یہ میری وجہ سے ہیں۔ میرا ردعمل بے کار ہے، کیونکہ آج کل خواتین کی ہر بات پر یقین کر لیا جاتا ہے، اس صورتحال میں کچھ بھی کہنا غلط تصور کیا جاتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رازدان کا کہنا تھا کہ میں نے انہیں خطرناک برتاؤ کرتے دیکھا ہے، نشے کی حالت میں عجیب ہو جاتے ہیں۔ ایک موقع پر وہ مجھے جس طرح دیکھ رہے تھے مجھے بالکل اچھا نہیں لگا تھا۔ الوک ناتھ کا کیرئیر اس الزام کے بعد تاریک ہوتا جا رہا ہے، اب انہیں کام بھی اُس طرح نہیں مل پا رہا ہے، ساتھ ہی اب انہیں ناپسند کیا جانے لگا ہے، دوسری جانب انڈسٹری بھی ان سے دوری اختیار کر رہی ہے۔ ایسے میں ذہنی اذیت کے ساتھ ساتھ الوک کو شدید مالی مشکلات بھی پیش کرنا پڑ سکتی ہیں۔جبکہ ان کی اہلیہ بھی اداکارہ ہیں اور کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، ونیتا ملک مشہور ڈرامے یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے میں دادی ماں کا کردار نبھاتی دکھائی دی تھیں۔

تازہ ترین خبریں

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

 حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

 خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد  سے اعظم سواتی کو  بڑا ریلیف مل گیا

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد سے اعظم سواتی کو بڑا ریلیف مل گیا

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی