05:52 pm
بھارتی اداکارنواز الدین صدیقی کی والدہ نے بہو پر مقدمہ کر دیا

بھارتی اداکارنواز الدین صدیقی کی والدہ نے بہو پر مقدمہ کر دیا

05:52 pm

ممبئی(نیوزڈیسک)بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کی والدہ مہرالنسا صدیقی نے ان کی اہلیہ عالیہ کے خلاف ممبئی پولیس میں شکایت درج کروا دی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق نواز الدین صدیقی کی والدہ نے یہ موقف اختیار کیا کہ ان کی بہو عالیہ زینب نے ان سے جھگڑا
کیا۔ بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق نواز الدین صدیقی نے ان کی اہلیہ سے جھگڑے کے بعد پولیس میں شکایت کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ انڈین پینل کورڈ کے تحت شکایت درج کر دی گئی ہے ۔ ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ جائیداد کا ایک تنازع نواز الدین صدیقی ، انکی والدہ مہزالنسا اور انکی اہلیہ عالیہ الیاس زینب کے درمیان ہوا ۔زینب نواز الدین صدیقی کی دوسری بیوی ہیں ۔ نواز نے زینب سے شادی ایک دہائی پہلے کی ۔ ان کے دو بچے ہیں۔ عالیہ نے نواز الدین صدیقی کو ایک قانونی نوٹس بھیجا جس میں انہوں نے بالی وڈ ایکٹر سے طلاق کا مطالبہ کیا۔ اس لیگل نوٹس میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ وہ دونوں ایک دوسرے سے راہیں جدا کرنا چاہتے ہیں۔ عالیہ نے تشدد کا الزام بھی لگایا۔ عالیہ نے یہ بھی بتایا کہ نوازالدین صدیقی نے کبھی ان پر ہاتھ نہیں اٹھایا لیکن ان کے بھائی شمس صدیقی نے انہیں مارا پیٹا۔2021 میں عالیہ نے نواز الدین صدیقی سے طلاق کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی۔ عالیہ نے یہ بھی کہا کہ نواز نے اپنے بچوں کو کبھی توجہ نہیں دی۔ مگر اب ان دونوں کے درمیان معاملات بہتر ہوگئے ہیں۔ عالیہ کا نواز الدین صدیقی کے بیان پر کہنا تھا کہ وہ اپنی شادی شدہ زندگی کو ٹھیک کرنا چاہتی ہیں ۔ تاہم نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو اسے زیر بحث نہیں لانا چاہتے ۔ ان کا کہنا ہے کہ عالیہ اب بھی ان کے بچوں کی ماں ہیں ۔ ہم نے زندگی کے10 سال اکٹھے گزارے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ عالیہ کے ساتھ تعاون کرونگا ۔نواز الدین صدیقی اپنے آنے والی ویب سیریز میں ایک ٹرانجینڈر کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے ۔ ہڈی ویب سیریز کرائم بیسڈ ویب سیریز ہے۔ نواز الدین صدیقی کنگنا رناوت کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ٹیکو وڈز شیرو کا حصہ بھی بنے ہیں ۔


تازہ ترین خبریں

ساڑھے 5 سال بعد سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

ساڑھے 5 سال بعد سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

آل پارٹیز کانفرنس کیلئے حکومتی سنجیدگی حیران کن ، شاہ محمود قریشی

آل پارٹیز کانفرنس کیلئے حکومتی سنجیدگی حیران کن ، شاہ محمود قریشی

ضمنی الیکشن،چوہدری نثار کا اپنے بیٹےتیمور علی خان کو میدان میں اتار نے کا فیصلہ

ضمنی الیکشن،چوہدری نثار کا اپنے بیٹےتیمور علی خان کو میدان میں اتار نے کا فیصلہ

میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں ،آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ مل گیا،غیر ملکی کمنٹیٹرز ، مبصرین وی آئی پی قرار

میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں ،آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ مل گیا،غیر ملکی کمنٹیٹرز ، مبصرین وی آئی پی قرار

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ،  43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، 43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

پاکستان سے یومیہ 50لاکھ ڈالر افغانستان سمگل، بلوم برگ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا

پاکستان سے یومیہ 50لاکھ ڈالر افغانستان سمگل، بلوم برگ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا

وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ ترکیہ ملتوی

وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ ترکیہ ملتوی

سائنسدان2 ہزار  سال پرانی  نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

سائنسدان2 ہزار سال پرانی نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق