05:46 pm
دیپیکا نے کنگ خان کو پسندیدہ ’کو اسٹار‘ قرار دیدیا

معروف بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان ان کے پسندیدہ کو اسٹار ہیں۔ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ دیپیکا پڈکون نے کہا کہ شاہ رخ اور میں بہت خوش قسمت ہیں کہ ہمیں فلم اوم شانتی اوم سے شروع ہونے والی کچھ بہترین فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا، میں اپنے پسندیدہ کو اسٹار کے ساتھ کام کررہی ہوں،ہمارا ایک اچھا تعلق ہے اور میرے خیال سے
ناظرین بھی ہمیں ساتھ کام کرتا ہوا دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ فلم پٹھان میں شاہ رخ کے ساتھ کام کے تجربے پر بات کرتے ہوئے دیپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ ہم دونوں اس فلم کا کریڈیٹ لے سکتے ہیں، فلم کیلئے شاہ رخ خان نے اچھی ورزش اور کھانے پینے کا خیال رکھا ہے لیکن یہ ایک ٹیم ورک ہے جس کے ساتھ ہم نے کام کیا ہے۔ دوران گفتگو اداکارہ نے فلم پٹھان میں اپنے کردار سے متعلق کہا کہ یہ ایک ایسا کردار ہے جو میں نے اس سے پہلے کبھی نہیں نبھایا۔ واضح رہے فلم پٹھان میں اداکارہ ایک جاسوس کا کردار ادا کررہی ہیں اور یہ فلم 25 جنوری کو ریلیز ہونے والی ہے جبکہ بھارت میں فلم پٹھان تنازع کاشکار ہے۔ دیپیکا پڈوکون اوم شانتی اوم، چنائے ایکسپریس اور ہیپی نیو ائیر سمیت کئی بالی وڈ فلموں میں شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ گرہوچکی ہیں اور اب جلد ہی ان کی فلم پٹھان بھی ریلیز ہونے والی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان میں 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ،اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

فیس بک پر گاڑی برائے فروخت کے اشتہار نے پاکستانی پولیس افسر کی زندگی چھین لی

سپیکر میری مانیں تو اپوزیشن لیڈر بدل لیں ، فواد چوہدری کا پرویز اشرف کو مشورہ

ساڑھے 5 سال بعد سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

آل پارٹیز کانفرنس کیلئے حکومتی سنجیدگی حیران کن ، شاہ محمود قریشی

ضمنی الیکشن،چوہدری نثار کا اپنے بیٹےتیمور علی خان کو میدان میں اتار نے کا فیصلہ

میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں ،آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ مل گیا،غیر ملکی کمنٹیٹرز ، مبصرین وی آئی پی قرار

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ،  43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

پاکستان سے یومیہ 50لاکھ ڈالر افغانستان سمگل، بلوم برگ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا

وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ ترکیہ ملتوی

وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ ترکیہ ملتوی