05:54 pm
شوہر نے مجھ سے شادی سے قبل پہلی بیوی کو طلاق دے دی تھی، غنا علی

شوہر نے مجھ سے شادی سے قبل پہلی بیوی کو طلاق دے دی تھی، غنا علی

05:54 pm

مئی 2021 میں پہلے سے شادی شدہ اور بچوں کے والد سے شادی کرنے والی اداکارہ غنا علی نے دعویٰ کیا ہے کہ شوہر نے ان سے شادی سے قبل پہلی بیوی کو خود ہی طلاق دے دی تھی۔ اداکارہ نے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخص عمیر سے شادی کی تھی،جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔ غنا علی پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے پیسوں کی
خاطر پہلے سے شادی شدہ اور بچوں کے والد سے شادی کی اور انہوں نے دوسری خاتون کا گھر بھی برباد کیا۔ علاوہ ازیں ان پر پیسوں کی لالچ میں زائد العمر اور زائد الوزنی شخص سے بھی شادی کا الزام لگایا گیا تھا اور اداکارہ نے ایسے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے کسی خاتون کا گھر برباد نہیں کیا۔ اب غنا علی نے پہلی بار شوہر کی پہلی شادی سے متعلق کھل کر بات کرنے سمیت شادی کے بعد پیش آنے والی مشکلات پر بھی گفتگو کی ہے۔ اداکارہ نے حال ہی میں ’بول ٹی وی‘ پر متھیرا کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شادی شدہ شخص سے دوسری شادی کرنے سمیت دیگر مسائل پر کھل کر بات کی۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ان کا تعلق پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے ہے اور ان کا خاندان ابھی بھی وہاں رہائش پذیر ہے لیکن انہوں نے شوبز کیریئر میں مقام بنانے کے لیے کراچی کا رخ کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ شوبز میں کام کرنے کی وجہ سے ان کے اہل خانہ اور خصوصی طور پر ان کے والد ان سے سخت ناراض تھے لیکن بعد ازاں ان کی بڑی بہن نے ان کے اور گھر والوں کے درمیان صلح کروائی۔ غنا علی نے بتایا کہ ان کے خاندان کا شوبز سے دور دور کا کوئی تعلق نہیں، جس وجہ سے انہیں کیریئر کے شروع میں مشکلات بھی پیش آئیں۔ شادی کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ عمیر سے ان کی کافی عرصے سے دوستی تھی جو بعد ازاں رشتے میں تبدیل ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ شادی سے قبل عمیر نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے دی تھی اور ان کی سابق بیوی کو شوہر کی ہر بات کا علم تھا۔ اداکارہ کے مطابق ان کے شوہر نے بیوی کو طلاق سے قبل واضح طور پر بتایا تھا کہ وہ غنا علی سے شادی کرنے جا رہے ہیں۔ غنا علی کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر اور ان کی سابق اہلیہ کے درمیان اچھے تعلقات نہیں تھے اور ان کے درمیان اختلافات رہتے تھے اور انہیں ان اختلافات کا سبب معلوم نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں علم تھا کہ وہ شادی شدہ شخص سے شادی کرنی کی قیمت ادا کریں گی اور ان پر دوسری خاتون کا گھر برباد کرنے کا الزام لگایا جائے گا۔ غنا علی کے مطابق شادی کے بعد ان پر کئی طرح کے سنگین الزامات لگائے گئے اور یہ انہیں یہ جھوٹ بھی بولا گیا کہ ان کے شوہر کی سابق بیوی نے خود کشی کرلی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ پرانے خیالات کی مالک ہیں اور وہ شادی کے بعد شوہر کی سرپرستی اور ان کے زیادہ محترم ہونے کی حامی ہیں۔ ان کے مطابق شادی کے بعد وہ شوہر کے فیصلوں کو زیادہ اہمیت دیتی ہیں اور وہ اسی سوچ کی مالک ہیں۔ شادی کے بعد جلد ماں بننے کے سوال پر غنا علی نے بتایا کہ ان کا اور ان کے شوہر کا جلد والدین بننے کا پروگرام نہیں تھا لیکن وہ خدا کی رضامندی پر راضی رہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ماں بننے کے بعد شادی شدہ شخص سے شادی کرنے کی وجہ سے ملنے والی مشکلات آسان ہوئیں۔

تازہ ترین خبریں

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پی ٹی آئی  نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ  سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے  لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں

مریم نواز اچھی اور قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی،ن لیگی قائد نواز شریف کا دعویٰ 

مریم نواز اچھی اور قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی،ن لیگی قائد نواز شریف کا دعویٰ 

ملک میں صدارتی الیکشن کس تاریخ  کو ہونیوالے ہیں ؟دیکھیں خبرمیں

ملک میں صدارتی الیکشن کس تاریخ کو ہونیوالے ہیں ؟دیکھیں خبرمیں

سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کا احتجاج، کارکنان گرفتار،ٹریفک نظام درہم پرہم 

سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کا احتجاج، کارکنان گرفتار،ٹریفک نظام درہم پرہم 

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کراچی میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،دیکھیں خبر

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کراچی میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،دیکھیں خبر

راولپنڈی، گیس لیکج کے باعث   خوفناک دھماکہ، تفصیل جانیں

راولپنڈی، گیس لیکج کے باعث خوفناک دھماکہ، تفصیل جانیں

پابندی کے باوجود میں بسنت منانے پر  سینکڑوں افراد کو گرفتارکر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

پابندی کے باوجود میں بسنت منانے پر  سینکڑوں افراد کو گرفتارکر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے تازہ ترین پارٹی پوزیشنز شیئر کر دیں گئیں 

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے تازہ ترین پارٹی پوزیشنز شیئر کر دیں گئیں 

حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

تعلیمی اداروں میں26 فروری کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری،تفصیل خبر میں

تعلیمی اداروں میں26 فروری کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری،تفصیل خبر میں