07:34 pm
معروف سوڈانی گلوکارہ شان گردود گولہ لگنے سے جاں بحق

معروف سوڈانی گلوکارہ شان گردود گولہ لگنے سے جاں بحق

07:34 pm

ام درمان (نیوزڈیسک)سوڈان شہر ام درمان میں جاری لڑائی کے دوران اردن کی معروف گلوکارہ شادان گردد بھی جاں بحق ہوگئیں، عالمی میڈیاکے مطابق گلوکارہ شادن گردود کی موت گھر پر گولہ لگنے سے ہوئی ۔ عالمی رپورٹس کے مطابق 37 سالہ شادن گردود ٹیلی ویژن
اور ریڈیو کی عمارت کے قریب ہی رہائش پذیر تھیں یہ علاقہ پہلے دن سے ہی میدان جنگ میں تبدیل ہوچکا ہے ۔ موت کی خبر سنتے ہی شہر بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، عوام کا گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔ واضع رہے کہ سوڈان میں فوج اور رپیڈ سپورٹ فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے

تازہ ترین خبریں