07:59 pm
ایشل فیاض کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک، نامناسب ویڈیوز شیئر کردی گئیں

ایشل فیاض کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک، نامناسب ویڈیوز شیئر کردی گئیں

07:59 pm

اداکارہ ایشل فیاض نے تصدیق کی ہے کہ ان کے فیس بک اکاؤنٹ کو ہیک کرلیا گیا، جس پر اب نامناسب ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے فیس بک پیج کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے پیج کو رپورٹ کریں تاکہ فیس بک انتظامیہ پیج کو بلاک کردے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہیکرز نے ان کے فیس بک آفیشل پیج کو ہیک کرلیا، جس پر اب ان کا کوئی کنٹرول نہیں
رہا اور کوششوں کے باوجود وہ مذکورہ پیج پر کنٹرول حاصل نہیں کر پا رہیں۔ ایشل فیاض نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے آفیشل فیس بک پیج کو رپورٹ کرکے اسے بلاک کرنے کی درخواست کریں تاکہ فیس بک انتظامیہ پیج کو بند کردے۔ اداکارہ کے اکاؤنٹ پر ان کے فالوورز کی تعداد 4 لاکھ کے قریب تھی اور وہ پیج پر اپنی شوبز مصروفیات سمیت معمولات زندگی سے متعلق چیزیں شیئر کیا کرتی تھیں۔ اداکارہ نے مذکورہ پیج پر اپنی آخری پوسٹ جنوری 2023 کے اختتام پر کی تھی، اس کے بعد ان کے اکاؤنٹ پر ہیکرز کی جانب سے مارچ کے وسط سے ویڈیوز شیئر کرنے کا سلسلہ شروع ہوا۔ ایشل فیاض کے اکاؤنٹ پر ابتدائی طور پر نیٹ فلیکس کی سیریز اور فلموں کی کلپس شیئر کی گئیں، جنہیں دیکھ کر شائقین نے خیال ظاہر کیا کہ شاید اداکارہ نے خود شیئر کی ہیں۔ اداکارہ کے فیس بک پیج پر 12 مارچ کو نیٹ فلیکس کی متعدد ویب سیریز اور فلموں کی کلپس شیئر کی گئیں، جس کے بعد ان کے پیج پر کوئی ویڈیو شیئر نہیں کی گئی۔ تاہم دو دن قبل ایشل فیاض کے اکاؤنٹ پر دوبارہ انگریزی فلموں کی کلپس شیئر کیے جانے کا سلسلہ شروع ہوا اور پیج پر ہیکرز نے متعدد کلپس شیئر کر ڈالیں۔ ایشل فیاض کے پیج پر شیئر کی گئیں انگریزی زبان کی فلموں کی کلپس اگرچہ زیادہ نامناسب نہیں، تاہم شیئر کی گئی کلپس میں بوس و کنار کے مناظر موجود ہیں۔ ان کے پیج پر شیئر کی گئی کلپس میں ایسی فلموں اور ویب سیریز کے مناظر شیئر کیے گئے جن میں زائد العمر خواتین اپنے کم عمر طلبہ سے رومانس کرتی دکھائی دیں۔ ان کے پیج پر رومانوی فلموں کی کلپس بھی شیئر کی گئیں اور شیئر کی گئی تمام کلپس ہولی وڈ اور امریکی فلموں یا ویب سیریز کی معلوم ہوتی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

ذوالفقار بھٹو کی پھانسی عدالتی قتل قرار دینے کا ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرنےکا فیصلہ

ذوالفقار بھٹو کی پھانسی عدالتی قتل قرار دینے کا ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرنےکا فیصلہ

نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد، الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت

نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد، الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت

توہین الیکشن کمیشن : عمران خان  اور فواد چودھری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

توہین الیکشن کمیشن : عمران خان اور فواد چودھری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 65 کروڑ88 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 65 کروڑ88 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی

سابق وزیراعلیٰ کا پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

سابق وزیراعلیٰ کا پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

نواز شریف اور  چودھری شجاعت کے درمیان ملاقات طے پا گئی

نواز شریف اور چودھری شجاعت کے درمیان ملاقات طے پا گئی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کاغزہ کا سکیورٹی کنٹرول سنبھالنے کا اعلان

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کاغزہ کا سکیورٹی کنٹرول سنبھالنے کا اعلان

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست خارج

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست خارج

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145  وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145 وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی  رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری