06:36 pm
محبت میں بے عزتی برداشت نہ کریں: ہاجرہ یامین کا لڑکیوں کو مشورہ

محبت میں بے عزتی برداشت نہ کریں: ہاجرہ یامین کا لڑکیوں کو مشورہ

06:36 pm

پاکستانی اداکارہ ہاجرہ یامین کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو محبت میں بے عزتی کسی صورت برداشت نہیں کرنی چاہیے۔ حال ہی میں اداکارہ نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئی تھیں جس دوران میزبان نے ان سے ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے علاوہ دلچسپ موضوعات پر بھی سوالات کیے۔ لڑکیوں کو دیے جانے والے 3 مشوروں کے سوال پر ہاجرہ یامین نے کہا کہ میں نے بہت زیادہ دیکھا ہے کہ لڑکیاں محبت میں
بے عزتی برداشت کرلیتی ہیں، اگر کوئی مرد آپ کو پہلی مرتبہ بے عزت کرے تو اسے اسی وقت چھوڑدیں، نہ کسی کو اپنی بے عزتی کرنے دیں نہ ہی خود کسی کو بے عزت کریں۔ ہاجرہ یامین نے دیے گئے دوسرے مشورے میں کہا کہ لڑکیوں کو اپنی ذات کو ترجیح دینی چاہیے، شادی کے بعد ساری لڑکیاں ریلیکس ہوجاتی ہیں ، یہی وجہ ہے کہ ذمہ داریوں کی وجہ سے اکثر لڑکیاں خود کو بھول جاتی ہیں لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے، دن کا ایک گھنٹہ خود کو ضرور دیں جس دوران آپ خود کو ریلیکس کرسکیں۔ اداکارہ نے تیسرے مشورے میں کہا کہ اونچے خواب نہ دیکھیں اور نہ ہی اپنے متعلق بہت زیادہ سوچیں۔ دوسری جانب اپنے پرس میں رکھنے والی 3 لازمی چیزوں کے سوال پر ہاجرہ یامین کا کہنا تھامیں ہمیشہ پرس میں کوئی بھی آلہ ( حفاظت کیلئے ) ضرور رکھتی ہوں، مثال کے طور پر ٹیزر گن جو کہ ہر لڑکی کو رکھنا چاہیے تاکہ کسی بھی ہراسگی کے دوران وہ خود کو محفوظ رکھ سکیں لیکن خوش قسمتی ہے کہ مجھے ابھی تک اس گن کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑی، اس کے علاوہ میں پرس میں پرفیوم اور لپ بام کااستعمال کرتی ہوں۔

تازہ ترین خبریں

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

جیل ٹرائل  حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے  درخواست دائرکردی

جیل ٹرائل حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست دائرکردی

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل  میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع