06:50 pm
اداکار علی رحمٰن خان پہلی بار خواجہ سرا کا کردار ادا کرنے کو تیار

اداکار علی رحمٰن خان پہلی بار خواجہ سرا کا کردار ادا کرنے کو تیار

06:50 pm

پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ اور ڈراما ’سرِراہ‘ کے بعد انٹرسیکس/خواجہ سرا جیسے حساس موضوع پر مبنی ایک اور ڈرامے پیش کیا جارہا ہے جس میں اداکار علی رحمٰن خان پہلی بار خواجہ سرا کا کردار ادا کررہے ہیں۔ ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر نیا آنے والے ڈراما ’گرو‘ کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے، مختصر دورانیے کے اس ٹیزر میں علی رحمٰن کے انٹرسیکس کے کردار کو دکھایا گیا ہے۔ بغیر کسی ڈئیلاگ
کے اس ٹیزر میں دکھایا گیا کہ علی رحمٰن پیسوں کی خاطر تقریب میں رقص کررہے ہیں۔ ٹیزر سے معلوم ہوتا ہے کہ انٹرسیکس کا کردار ادا کرنے والے علی رحمٰن تقریبات میں رقص کرتے ہوئے خوش ہے لیکن اپنی ذاتی زندگی میں وہ اداس اور غم میں نڈھال ہے۔ اگرچہ ڈرامے میں علی رحمٰن کے کردار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا اور نہ ہی ڈراما نشر ہونے کی تاریخ ظاہر کی گئی ہے۔ تاہم ڈرامے کی مرکزی کاسٹ میں علی رحمٰن خان کے علاوہ ژالے سرحدی، حرا خان، عمر عالم شامل ہیں۔ ٹیزر جاری ہونے کے بعد شائقین بے صبری سے انتظار کررہے ہیں کہ اتنے حساس موضوع کو ڈرامے میں کس طرح پیش کیا گیا ہے۔ یہ ڈراما شازیہ وجاہت رؤف نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ بلاول حسین عباس نے ہدایت کاری کے کام سرانجام دیے ہیں، شازیہ وجاہت نے انسٹاگرام پر علی رحمٰن خان کے کردار کا پوسٹر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے فخر ہے کہ علی رحمٰن خان نے چیلنجنگ کردار کو نبھایا، انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے تمام رکاوٹوں کو توڑ کر مکمل طور پر نیا کردار اپنایا ہے جہاں بہت سے لوگ ایسا کرنے کے لیے دو بار سوچتے ہیں’۔ شازیہ نے لکھا کہ یہ ڈراما انٹرسیکس پر مبنی ہے، جس کی کہانی انتہائی دلچسپ ہے۔ انہوں نے اہم موضوع کو منتخب کرنے پر چینل کا بھی شکریہ ادا کیا جسے معاشرے میں متنازع سمجھا جاتا ہے۔ علی رحمٰن خان کے ساتھی اداکاروں اور ساتھیوں نے سوشل میڈیا پر اداکار کے کردار کی تعریف بھی کی۔ ہانیہ عامر نے ٹیزر کو انسٹا اسٹوری پر شئیر کرتے ہوئے علی رحمٰن خان کو بہادر، باصلاحیت دوست قرار دیتےہوئے لکھا کہ میں اس وقت تک انتظار نہیں کر سکتی جب تک ہر کوئی آپ کی ناقابل یقین کارکردگی کو نہیں دیکھتا۔ اداکارہ کومل میر اور زارا نور عباس، کبریٰ خان نے بھی علی رحمٰن خان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’غیر معمولی‘ کردار کرنے پر انہیں اداکار پر فخر ہے۔ خواجہ سرا کا کردار ادا کرنے والے علی رحمٰن خان پہلے اداکار نہیں ہیں بلکہ اداکار منیب بٹ بھی ایسا ہی ایک کردار ادا کرچکے ہیں۔ ڈراما سیریل ’سرراہ‘ اے آر وائے ڈیجیٹل پر نشر ہوا تھا جسے ناظرین کی جانب سے بے حد سراہا گیا تھا، اس ڈرامے کی کہانی بھی انٹرسیکس کے کردار پر مبنی تھی۔ ڈرامے میں خواجہ سرا کا کردار منیب بٹ نے ادا کیا تھا جبکہ مرکزی کاسٹ میں صبا قمر، صبور علی، حریم فاروق، سنیتا مارشل شامل ہیں۔ عدیل بھٹی کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامے میں متعدد سماجی مسائل اجاگر کیے گئے ہیں اس کے علاوہ صنفی برابری اور انٹرسیکس لوگوں سے متعلق مسائل کو بھی اجاگر کیا گیا تھا۔ یہی نہیں بلکہ گزشتہ سال پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ بھی ریلیز کی گئی تھی۔ ہدایت کار، لکھاری و اداکار صائم صادق کی فلم ’جوائے لینڈ‘ کو ریلیز سے قبل ہی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس پر پابندی بھی عائد کی گئی اور کئی جگہ پر احتجاج بھی ہوا۔ شدید تنقید کے باوجود اس فلم کو عالمی سطح پر متعدد ایوارڈ بھی ملے جن میں ’کانز فلم فیسٹیول میں ’کوئیر پام‘ ایوارڈ بھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں مذکورہ فلم کو ’ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ سمیت دیگر عالمی میلوں میں بھی پیش کیا جا چکا ہے اور فلم نے دیگر عالمی ایوارڈز بھی اپنے نام کر رکھے ہیں۔ ’جوائے لینڈ‘ کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد اور مخنث ڈانسر کے گرد گھومتی ہے جو ڈانس کلب میں کام کرنے کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔ فلم کو کہانی کے اچھوتے موضوع کی وجہ سے کافی سراہا گیا اور پاکستان جیسے معاشرے میں معیوب سمجھے جانے والے موضوع پر فلم بنانے کی وجہ سے ہی اس کی ٹیم کو اعلیٰ ترین عالی ایوارڈ دیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

اینکر خالد جمیل کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی

اینکر خالد جمیل کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی

آشوب چشم  کیسز میں اضافہ ،پنجاب بھر  کے سکولوں میں  ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ

آشوب چشم کیسز میں اضافہ ،پنجاب بھر کے سکولوں میں ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نےمالی گوشوارے جمع کروانےکیلئےوقت مانگ لیا

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نےمالی گوشوارے جمع کروانےکیلئےوقت مانگ لیا

نواز شریف کا 3  اسلامی ممالک کے دورے کافیصلہ،پاکستان پہنچتے ہی قوم کو خوشخبریاں ملیں گی، پارٹی ذرائع

نواز شریف کا 3 اسلامی ممالک کے دورے کافیصلہ،پاکستان پہنچتے ہی قوم کو خوشخبریاں ملیں گی، پارٹی ذرائع

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخات کے حوالے سےاعلان عدالت میں چیلنج

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخات کے حوالے سےاعلان عدالت میں چیلنج

پنجاب  ،بجلی چوروں کیخلاف  آپریشن،3 کروڑ  سے زائد کی بجلی چوری پکڑی گئی

پنجاب ،بجلی چوروں کیخلاف آپریشن،3 کروڑ سے زائد کی بجلی چوری پکڑی گئی

ٔ قرآن ترجمہ میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کیس، انوارالحق کاکڑ، محسن نقوی عدالت طلب

ٔ قرآن ترجمہ میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کیس، انوارالحق کاکڑ، محسن نقوی عدالت طلب

کندھ کو ٹ  دھماکا،ایک ہی خاندان  کے  8 افراد جاں بحق ،5 زخمی

کندھ کو ٹ دھماکا،ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ،5 زخمی

نواز شریف پاکستان کیلئے خاصے فکر مند ہیں: میاں جاوید لطیف

نواز شریف پاکستان کیلئے خاصے فکر مند ہیں: میاں جاوید لطیف

چیئرمین پی ٹی آئی ڈٹ کر کھڑے ، ملک بے آئین چل رہا ہے ، لطیف کھوسہ

چیئرمین پی ٹی آئی ڈٹ کر کھڑے ، ملک بے آئین چل رہا ہے ، لطیف کھوسہ

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ماہرین صحت کا الرٹ جاری

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ماہرین صحت کا الرٹ جاری

جنوبی کوریا، چین اور جاپان کے سینئرسفارتکاروں کی اہم ملاقاتیں

جنوبی کوریا، چین اور جاپان کے سینئرسفارتکاروں کی اہم ملاقاتیں

ہوم سیلز میں کمی ،امریکی سٹاک مارکیٹ مند ی ، کساد بازاری کا شکار

ہوم سیلز میں کمی ،امریکی سٹاک مارکیٹ مند ی ، کساد بازاری کا شکار

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں کیا سہولیات دی گئیں

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں کیا سہولیات دی گئیں