06:13 pm
ماریہ بی شرعی عدالت کے فیصلےسے نالاں ہونے والے ٹرانس جینڈرز پر برہم

ماریہ بی شرعی عدالت کے فیصلےسے نالاں ہونے والے ٹرانس جینڈرز پر برہم

06:13 pm

پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے شریعت کورٹ کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کرنے والے ٹرانس جینڈرز پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی زبان بتا رہی ہے کہ وہ مذہب اور پاکستانی روایات کا کتنا احترام کرتے ہیں۔ ماریہ بی نے انسٹاگرام پر اپنی اسٹوریز میں شرعی عدالت کے فیصلے پر ٹرانس جینڈرز کے ردعمل سمیت اسی معاملے پر اسٹوریز شیئر کیں۔ انہوں نے
شرعی عدالت کے فیصلے پر سخت ردعمل دینے والے ٹرانس جینڈرز کی سوچ کو غلط قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ان کی زبان ہی بتا رہی ہے کہ وہ پاکستانی ثقافت اور مذہب کا کتنا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے شرعی عدالت کے فیصلے کے بعد ٹرانس جینڈر رہنما نایاب علی کی پریس کانفرنس سے متعلق ایک سوشل میڈیا پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں بتایا گیا تھا کہ نایاب علی نے پریس کانفرنس کے دوران انتہائی نامناسب زبان کا استعمال کیا۔ ماریہ بی نے مذکورہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ غیر ملکی امداد سے ایجنڈا چلانے والے افراد کی نامناسب زبان، ان کی بدسلوکی اور ردعمل ظاہر کرتا ہے کہ وہ اسلامی طرز زندگی کا کتنا احترام کرتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ اب ان غیر ملکی امداد سے چلنے والے افراد کا ایجنڈا کھل کر سامنے آچکا ہے۔ ماریہ بی نے اپنی ایک اور اسٹوری میں مسلمان فٹ بالر کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں بتایا گیا تھا کہ فرینچ لیگ نے مسلمان فٹ بالر کو صرف اس لیے میچ سے باہر کردیا کیوں کہ انہوں نے ٹرانس جینڈرز کی حمایت کرنے والی شرٹ نہیں پہنی تھی۔ ڈیزائنر نے مذکورہ تصویر کے ساتھ اپنی اسٹوری میں لکھا کہ پوری دنیا کے اسلامی ممالک میں ٹرانس جینڈرز کو غلط مانا جاتا ہے لیکن پاکستان میں ایسا کیوں نہیں؟ ساتھ ہی انہوں نے ٹرانس جینڈرز کی مہم کو غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنے مذہب کا دفاع کرنے کے لیے موجود ہیں۔ ماریہ بی نے انسٹاگرام اسٹوری میں ایک غیر ملکی ٹرانس جینڈر خاتون کی ویڈیو شیئر کی، جس میں خاتون بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں کہ انہوں نے جنس تبدیل کروا کر بہت بڑی غلطی کی، اب وہ ڈپریشن کا شکار ہیں۔ انہوں نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی معاشرے کے وہ بچے جو اس غلط فہمی کا شکار ہوئے وہ بھی ڈپریشن کا شکار ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں اسلام آباد میں مخنث افراد کی جانب سے کی جانے والی ایک پریس کانفرنس کی تصویر بھی شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ خواجہ سرا افراد نے شرعی عدالتی فیصلے کا احترام کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ شرعی عدالت نے 19 مئی کو ٹرانس جینڈر ایکٹ سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا تھا کہ خواجہ سرا اپنی جنس تبدیل نہیں کر سکتے اور جنس کا تعین انسان کے احساسات کی بنیاد پر نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت نے فیصلہ دیا تھا کہ خواجہ سرا اپنی جنس تبدیل نہیں کر سکتے جبکہ وہ مرد یا عورت بھی نہیں کہلوا سکتے۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ اسلام خواجہ سراؤں کو تمام انسانی حقوق فراہم کرتا ہے لہٰذا حکومت اس بات کی پابند ہے کہ ایسے افراد کو طبی، تعلیمی، معاشی سہولیات کے ساتھ ساتھ تمام حقوق فراہم کرے۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ ٹرانس جینڈرز ایسے افراد کو کہا جاتا ہے جو کہ زندگی کے کسی نہ کسی مرحلے میں طبی پیچیدگیوں سمیت دیگر وجوہات کی بنا پر اپنی جنس تبدیل کرواتے ہیں۔ بعض ٹرانس جینڈرز سرجری کے ذریعے اپنی جنس تبدیل کروا لیتے ہیں اور بعض افراد سرجریز کے بغیر ہی دستاویزات میں خود کو ٹرانس جینڈر لکھوا دیتے ہیں۔ اس کے برعکس خواجہ سرا یا مخنث افراد وہ ہوتے ہیں جو بعض پیچیدگیوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں، یعنی ان میں کچھ اعضا خواتین والے ہوتے ہیں اور کچھ اعضا مرد حضرات والے ہوتے ہیں۔ ماریہ بی کئی سال سے ٹرانس جینڈرز کے خلاف مہم چلاتی آرہی ہیں، وہ ہمیشہ خواجہ سرا افراد کی حمایت اور ٹرانس جینڈرز کے خلاف بیانات دیتی دکھائی دیتی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

اینکر خالد جمیل کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی

اینکر خالد جمیل کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی

آشوب چشم  کیسز میں اضافہ ،پنجاب بھر  کے سکولوں میں  ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ

آشوب چشم کیسز میں اضافہ ،پنجاب بھر کے سکولوں میں ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نےمالی گوشوارے جمع کروانےکیلئےوقت مانگ لیا

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نےمالی گوشوارے جمع کروانےکیلئےوقت مانگ لیا

نواز شریف کا 3  اسلامی ممالک کے دورے کافیصلہ،پاکستان پہنچتے ہی قوم کو خوشخبریاں ملیں گی، پارٹی ذرائع

نواز شریف کا 3 اسلامی ممالک کے دورے کافیصلہ،پاکستان پہنچتے ہی قوم کو خوشخبریاں ملیں گی، پارٹی ذرائع

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخات کے حوالے سےاعلان عدالت میں چیلنج

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخات کے حوالے سےاعلان عدالت میں چیلنج

پنجاب  ،بجلی چوروں کیخلاف  آپریشن،3 کروڑ  سے زائد کی بجلی چوری پکڑی گئی

پنجاب ،بجلی چوروں کیخلاف آپریشن،3 کروڑ سے زائد کی بجلی چوری پکڑی گئی

ٔ قرآن ترجمہ میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کیس، انوارالحق کاکڑ، محسن نقوی عدالت طلب

ٔ قرآن ترجمہ میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کیس، انوارالحق کاکڑ، محسن نقوی عدالت طلب

کندھ کو ٹ  دھماکا،ایک ہی خاندان  کے  8 افراد جاں بحق ،5 زخمی

کندھ کو ٹ دھماکا،ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ،5 زخمی

نواز شریف پاکستان کیلئے خاصے فکر مند ہیں: میاں جاوید لطیف

نواز شریف پاکستان کیلئے خاصے فکر مند ہیں: میاں جاوید لطیف

چیئرمین پی ٹی آئی ڈٹ کر کھڑے ، ملک بے آئین چل رہا ہے ، لطیف کھوسہ

چیئرمین پی ٹی آئی ڈٹ کر کھڑے ، ملک بے آئین چل رہا ہے ، لطیف کھوسہ

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ماہرین صحت کا الرٹ جاری

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ماہرین صحت کا الرٹ جاری

جنوبی کوریا، چین اور جاپان کے سینئرسفارتکاروں کی اہم ملاقاتیں

جنوبی کوریا، چین اور جاپان کے سینئرسفارتکاروں کی اہم ملاقاتیں

ہوم سیلز میں کمی ،امریکی سٹاک مارکیٹ مند ی ، کساد بازاری کا شکار

ہوم سیلز میں کمی ،امریکی سٹاک مارکیٹ مند ی ، کساد بازاری کا شکار

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں کیا سہولیات دی گئیں

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں کیا سہولیات دی گئیں