06:19 pm
پرینیتی چوپڑا نے منگنی کی تصاویر شیئر کردیں

پرینیتی چوپڑا نے منگنی کی تصاویر شیئر کردیں

06:19 pm

بولی وڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے منگنی ہوجانے کے 10 دن بعد سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے سیاست دان راگھو چڈھا سے اپنی منگنی کی تصدیق کردی۔ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے سیاست دان راگھو چڈھا کی منگنی رواں ماہ 12 مئی کو دارالحکومت نئی دہلی میں ہوئی تھی۔ دونوں کی منگنی کی تقریب میں پریانکا چوپڑا سمیت متعدد معروف بولی وڈ شخصیات نے شرکت کی تھی
جب کہ ملک بھر سے عام آدمی پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاست دان بھی شریک ہوئے تھے۔ اس وقت بھارتی میڈیا نے بتایا تھا کہ دونوں کی منگنی ہوگئی لیکن تب پرینیتی چوپڑا نے کوئی تصویر یا ویڈیو شیئر نہیں کی تھی لیکن بعد ازاں انہوں نے منگنی کی تصاویر شیئر کرنا شروع کردی تھیں۔ اب انہوں نے منگنی کی مزید تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی رومانوی کہانی بھی بیان کردی اور بتایا کہ ان کی راگھو چڈھا سے پہلی ملاقات کب اور کیسے ہوئی تھی۔ اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ان کی پہلی ملاقات ایک ناشتے پر ہوئی تھی۔ اداکارہ نے لکھا کہ انہوں نے جب پہلی بار راگھو چڈھا کے ساتھ ناشتہ کیا تو وہ اس وقت ہی سمجھ گئیں کہ انہیں ایسا شخص مل گیا ہے جو بہادر، خوبصورت، عقل مند اور دوسروں کو ہمت دینے والا ہے۔ پرینیتی چوپڑا نے لکھا کہ ان کی منگنی کی تقریب ایک خواب جیسی تھی، جہاں جذبات، محبت اور اپنائیت تھی اور اس محبت میں اس وقت شدت آگئی جب انہوں نے تقریب میں اپنے پیاروں کو گلے لگایا۔ اداکارہ نے لکھا کہ تقریب کے دوران جب ان دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا تب ایک پری اور شہزادے کی کہانی کی شروعات ہوئی اور اب زندگی ان کی سوچ سے بھی زیادہ بہتر اور پرسکون ہوچکی ہے۔ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے درمیان کچھ عرصے سے تعلقات تھے اور یہ پہلے ہی چہ مگوئیاں تھیں کہ دونوں 2023 کے وسط سے پہلے ہی رشتے میں بندھ جائیں گے۔ دونوں نے منگنی کے بعد تاحال یہ اعلان نہیں کیا کہ وہ کب تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم خبریں ہیں کہ ممکنہ طور پر دونوں رواں برس کے اختتام تک ہی شادی کرلیں گے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by @parineetichopra

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by @parineetichopra



تازہ ترین خبریں

اینکر خالد جمیل کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی

اینکر خالد جمیل کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی

آشوب چشم  کیسز میں اضافہ ،پنجاب بھر  کے سکولوں میں  ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ

آشوب چشم کیسز میں اضافہ ،پنجاب بھر کے سکولوں میں ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نےمالی گوشوارے جمع کروانےکیلئےوقت مانگ لیا

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نےمالی گوشوارے جمع کروانےکیلئےوقت مانگ لیا

نواز شریف کا 3  اسلامی ممالک کے دورے کافیصلہ،پاکستان پہنچتے ہی قوم کو خوشخبریاں ملیں گی، پارٹی ذرائع

نواز شریف کا 3 اسلامی ممالک کے دورے کافیصلہ،پاکستان پہنچتے ہی قوم کو خوشخبریاں ملیں گی، پارٹی ذرائع

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخات کے حوالے سےاعلان عدالت میں چیلنج

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخات کے حوالے سےاعلان عدالت میں چیلنج

پنجاب  ،بجلی چوروں کیخلاف  آپریشن،3 کروڑ  سے زائد کی بجلی چوری پکڑی گئی

پنجاب ،بجلی چوروں کیخلاف آپریشن،3 کروڑ سے زائد کی بجلی چوری پکڑی گئی

ٔ قرآن ترجمہ میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کیس، انوارالحق کاکڑ، محسن نقوی عدالت طلب

ٔ قرآن ترجمہ میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کیس، انوارالحق کاکڑ، محسن نقوی عدالت طلب

کندھ کو ٹ  دھماکا،ایک ہی خاندان  کے  8 افراد جاں بحق ،5 زخمی

کندھ کو ٹ دھماکا،ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ،5 زخمی

نواز شریف پاکستان کیلئے خاصے فکر مند ہیں: میاں جاوید لطیف

نواز شریف پاکستان کیلئے خاصے فکر مند ہیں: میاں جاوید لطیف

چیئرمین پی ٹی آئی ڈٹ کر کھڑے ، ملک بے آئین چل رہا ہے ، لطیف کھوسہ

چیئرمین پی ٹی آئی ڈٹ کر کھڑے ، ملک بے آئین چل رہا ہے ، لطیف کھوسہ

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ماہرین صحت کا الرٹ جاری

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ماہرین صحت کا الرٹ جاری

جنوبی کوریا، چین اور جاپان کے سینئرسفارتکاروں کی اہم ملاقاتیں

جنوبی کوریا، چین اور جاپان کے سینئرسفارتکاروں کی اہم ملاقاتیں

ہوم سیلز میں کمی ،امریکی سٹاک مارکیٹ مند ی ، کساد بازاری کا شکار

ہوم سیلز میں کمی ،امریکی سٹاک مارکیٹ مند ی ، کساد بازاری کا شکار

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں کیا سہولیات دی گئیں

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں کیا سہولیات دی گئیں