06:57 pm
ڈراموں میں رشتوں کی پامالی دکھانے پر مشی خان کی سخت تنقید

ڈراموں میں رشتوں کی پامالی دکھانے پر مشی خان کی سخت تنقید

06:57 pm

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مشی خان نے پاکستانی ڈراموں میں قابلِ احترام رشتوں کی منفی انداز میں تصویر کشی کرنے پر سخت تنقید کی ہے۔ مشی خان نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے آج کل پاکستانی ڈراموں میں دکھائے جانے والے مواد پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ گھروں میں قریبی رشتے جو ہماری تہذیب کا اہم حصہ ہیں جیسے کہ بھائی بہن کا رشتہ، دیور بھابھی کا رشتہ اُنہیں آج کل کے پاکستانی ڈراموں نے منفی تصویر کشی کے ذریعے گندا اور غلیظ بنا دیا ہے۔ مشی خان نے کہا کہ جب ہم ایسے ڈرامے بنانے والوں سے پوچھتے ہیں کہ وہ اس طرح کے ڈرامے کیوں بنا رہے ہیں تو ان کا جواب ہوتا ہے کہ ہمارے معاشرے میں یہ سب کچھ ہو رہا ہے اس لیے ہم دکھا رہے ہیں۔

اُنہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے کسی محلے کے ایک گھر میں ایسا ہو بھی رہا ہے اور محلے کے باقی 10 گھروں میں تو ایسا کچھ نہیں ہو رہا لیکن جب یہ سب ٹی وی اسکرین پر دکھایا جاتا ہے تو وہ 10 گھر جہاں رشتوں کا بہت احترام کیا جاتا ہے اُنہیں بھی یہ پتہ چلتا ہے کہ رشتوں میں ایسا نامناسب رویہ بھی ہوتا ہے۔ مشی خان نے کہا کہ یہاں پوری ایک مافیا موجود ہے جو ڈراموں میں ایسا مواد دکھا کر ہمارے معاشرے کو تباہ کرنے کے لیے بہت سارے فنڈز دیتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ایسے ڈرامے بنانے والے یہ بھی کہتے ہیں کہ ہم ایسے ڈرامے اس لیے بھی بناتے ہیں کیونکہ لوگ ایسی ہی چیزیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ مشی خان نے اس بات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس بات میں سچائی ہے کہ لوگ ایسی ہی چیزیں دیکھنا چاہتے ہیں تو پھر تاریخی ترک سیزیز ’ارطغرل غازی‘ کو تو پاکستان میں فلاپ ہو جانا چاہیے تھا۔

تازہ ترین خبریں

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا،  چیئرمین پی ٹی آئی

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا، چیئرمین پی ٹی آئی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

میرے  نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

میرے نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

پی ٹی آئی چیئرمین  ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

پی ٹی آئی چیئرمین ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

جناح ہاؤس حملہ کیس ،  پولیس نے  عظمی خان  اور علیمہ خان  کی گرفتار ی مانگ لی

جناح ہاؤس حملہ کیس ، پولیس نے عظمی خان اور علیمہ خان کی گرفتار ی مانگ لی

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

سائفر کیس کی سماعت  9 اکتوبر تک ملتوی

سائفر کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

رواں ما لی سال  مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ

رواں ما لی سال مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ