07:00 pm
ناگا چیتنیا اور سوبھیتا کے رشتے میں پیشرفت سامنے آگئی

ناگا چیتنیا اور سوبھیتا کے رشتے میں پیشرفت سامنے آگئی

07:00 pm

بھارتی اداکارہ ناگا چیتنیا اور سوبھیتا ڈھولیپالا نے اپنے باہمی تعلق کو عوام کے سامنے قبول کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ نا گا چیتنیا اور سوبھیتا ڈھولیپالا کی ڈیٹنگ کی افواہیں کافی عرصے سے زیر گردش ہیں لیکن اب اس میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ بھارتی میڈیا نے جوڑے کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سوبھیتا اور ناگا چیتنیا کے درمیان تعلق مزید مضبوط ہوا ہے اور دونوں اپنے رشتے کو عوام کے سامنے قبول کرنے پر غور کرنے لگے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ناگا چیتنیا نے دوسری شادی کی افواہوں کی تردید کی ہے تاہم کئی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ ایک بزنس مین کی صاحبزادی سے شادی پر غور کررہے ہیں۔ ناگا چیتنیا اور سوبھیتا ڈھولیپالا کے قریبی ذرائع نے ان تمام خبروں کی تردید کی اور کہا کہ اداکار کی غیر فلمی شخصیت سے شادی کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔ ذرائع کے مطابق جوڑا تاحال ڈیٹ کررہا ہے اور ان کا تعلق مضبوط ہورہا ہے بلکہ وہ تو اپنے رشتے کو عوام کے سامنے لانے پر غور کررہے ہیں، دونوں ہی اپنی محبت کا اعتراف کرتے ہیں۔ ناگا چیتنا اور سوبھیتا ڈھولیپالا کے تعلق کی خبریں گزشتہ برس سے سامنے آنا شروع ہوئیں اور وقتاً فوقتاً دونوں کی تصویر بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوتی رہی ہیں۔ گزشتہ برس اگست میں ایک انٹرویو کے دوران ناگا چیتنیا سے سوبھیتا سے متعلق موقف جاننے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے جواب میں کہا کہ میں صرف مسکرا دیتا ہوں۔ اس کے بعد نومبر میں دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگیں اور بڑا ٹرینڈ بن گئیں۔ میڈیا سے گفتگو میں سوبھیتا ڈھولیپالا نے کہا تھا کہ جو لوگ کم علمی میں باتیں بناتے ہیں، انہیں جواب دینے کی کوئی ضرورت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب میں نے کچھ غلط نہیں کیا تو میرا کام نہیں کہ میں آدھی معلومات کے حامل لوگوں کو وضاحت دوں۔ سوبھیتا ڈھولیپالا نے یہ بھی کہا کہ مجھے کسی بھی بات کی وضاحت دینے کے بجائے اپنی زندگی اور پرسکون بنانے پر توجہ دینی چاہیے اور ایک اچھا انسان بننا چاہیے۔ ناگا چیتنا کی پہلی شادی سمانتھا پرابھو کے ساتھ ہوئی تھی جو 4 سال چلی، جس کے بعد دنوں نے سوشل میڈیا بیان کے ذریعے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا،  چیئرمین پی ٹی آئی

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا، چیئرمین پی ٹی آئی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

میرے  نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

میرے نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

پی ٹی آئی چیئرمین  ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

پی ٹی آئی چیئرمین ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

جناح ہاؤس حملہ کیس ،  پولیس نے  عظمی خان  اور علیمہ خان  کی گرفتار ی مانگ لی

جناح ہاؤس حملہ کیس ، پولیس نے عظمی خان اور علیمہ خان کی گرفتار ی مانگ لی

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

سائفر کیس کی سماعت  9 اکتوبر تک ملتوی

سائفر کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

رواں ما لی سال  مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ

رواں ما لی سال مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ