09:23 pm
پونم پانڈے کو سروائیکل کینسر کی سرکاری سفیر بنائے جانے کا امکان

پونم پانڈے کو سروائیکل کینسر کی سرکاری سفیر بنائے جانے کا امکان

09:23 pm

ممبئی (شوبز ڈیسک )سروائیکل کینسر سے اپنی موت کی جھوٹی خبر پھیلانے والی ماڈل اور اداکارہ پونم پانڈے کو بھارتی حکومت کی جانب سے برانڈ ایمبیسیڈر بنائے جانے کا امکان ہے۔
پونم پانڈے کی کینسر کی وجہ سے موت کی جھوٹی خبر پھیلانے پر جہاں شدید تنقید کی جا رہی ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، وہیں اب ایک خبر یہ بھی سامنے آئی ہے کہ بھارتی حکومت انہیں سفیر مقرر کر سکتی ہے۔بھارتی اخبار فنانشل ایکسپریس کے مطابق اطلاعات ہیں کہ بھارت کی مرکزی حکومت پونم پانڈے کو سرویکل کینسر سے
مزید پڑھیں:اسلام آباد ہائی کورٹ نے نگران وفاقی کابینہ کو ایف بی آر کی تنظیم نو سے روک دیا
 
آگاہی کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرے گی۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی بطور سفیر تقرری کے حوالے سے بھارت کی مرکزی وزارت صحت اور اداکارہ کے درمیان برانڈ ایمبیسیڈرز کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔تاہم اب تک بھارت کی مرکزی حکومت اور پونم پانڈے نے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں دی ہے، دوسری جانب اداکارہ کی موت کی جھوٹی خبر پھیلانے پرلوگ شدید ناراض ہیں اوران کے خلاف کارروائی کامطالبہ کررہے ہیں۔
پونم پانڈے کی موت کی تصدیق 2 فروری کو ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کی گئی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ اداکارہ کو آخری مرحلے کے سروائیکل کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔
ان کی موت پر ہر کوئی صدمے میں تھا جبکہ ان کے ذاتی باڈی گارڈ نے بھی ان کی بیماری سے لاعلمی کا اظہار کیا۔
بعد ازاں 3 فروری کو پونم پانڈے نے انسٹاگرام پر متعدد ویڈیوز اور پوسٹس شیئر کرتے ہوئے اپنی بقا کا اعلان کیا اور کہا کہ انہوں نے سروائیکل کینسر کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے اپنی موت کی خبر پھیلائی۔
لیکن اداکارہ کو اپنی موت کی جھوٹی خبر پھیلانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے اور بھارتی عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پونم پانڈے کو انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت سزا دی جائے۔
انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ 2000 کی دفعہ 67 کے تحت پونم پانڈے کو جھوٹی خبر پھیلانے پر 5 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پی ٹی آئی  نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ  سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے  لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں

مریم نواز اچھی اور قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی،ن لیگی قائد نواز شریف کا دعویٰ 

مریم نواز اچھی اور قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی،ن لیگی قائد نواز شریف کا دعویٰ 

ملک میں صدارتی الیکشن کس تاریخ  کو ہونیوالے ہیں ؟دیکھیں خبرمیں

ملک میں صدارتی الیکشن کس تاریخ کو ہونیوالے ہیں ؟دیکھیں خبرمیں

سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کا احتجاج، کارکنان گرفتار،ٹریفک نظام درہم پرہم 

سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کا احتجاج، کارکنان گرفتار،ٹریفک نظام درہم پرہم 

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کراچی میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،دیکھیں خبر

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کراچی میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،دیکھیں خبر

راولپنڈی، گیس لیکج کے باعث   خوفناک دھماکہ، تفصیل جانیں

راولپنڈی، گیس لیکج کے باعث خوفناک دھماکہ، تفصیل جانیں

پابندی کے باوجود میں بسنت منانے پر  سینکڑوں افراد کو گرفتارکر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

پابندی کے باوجود میں بسنت منانے پر  سینکڑوں افراد کو گرفتارکر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے تازہ ترین پارٹی پوزیشنز شیئر کر دیں گئیں 

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے تازہ ترین پارٹی پوزیشنز شیئر کر دیں گئیں 

حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

تعلیمی اداروں میں26 فروری کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری،تفصیل خبر میں

تعلیمی اداروں میں26 فروری کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری،تفصیل خبر میں