تازہ ترین  
منگل‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2018

روس ٹیلر کے حفیظ پر اعتراض سے سرفراز کا پارہ بھی ہائی


اسلام آباد(نیو زڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ روس ٹیلر کا کام بیٹنگ ہے امپائرنگ نہیں۔ابوظبی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ روس ٹیلر نے غیر مہذبانہ طرز عمل اختیار کیا، ان کا کام بیٹنگ ہے اسی پر توجہ دیتے تو بہتر ہوتا، میں نے امپائرز سے بھی یہی شکایت کی کہ ان کا رویہ اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف ہے۔قومی کپتان نے کہا کہ کسی بھی بولر کے ایکشن کا جائزہ لینا امپائر کا کام ہے، محمد حفیظ کے ایکشن کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں، وہ کلیرنس پاچکے ہیں، روس ٹیلر نے بلاوجہ تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی۔واضح رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ کے دوران روس ٹیلر نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر اعتراض کیا تھا۔ روس ٹیلر نے امپائر سے شکوہ کیا تھا کہ حفیظ ’دوسرا‘ کرارہے ہیں جس کی ان کو اجازت نہیں لیکن امپائر نے ٹیلرکا اعتراض مسترد کردیا۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved