تازہ ترین  
جمعہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2018

آل رانڈر محمد حفیظ اپنے کروڑوں چاہنے والوں کو آبدیدہ چھوڑ گئے ، شائقین پریشان


اسلام آباد(نیو زڈیسک) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے آل رانڈر محمد حفیظ نے تین سیزن کھیلنے کے بعد پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔38 سالہ محمد حفیظ نے یہ اعلان سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا، اپنے پیغام میں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی اور جاوید آفریدی کا شکر گزار ہوں جن کے ساتھ تین سیزن رہنے کا موقع ملا اور بہت سی یادیں بنیں، آپ سب کے ساتھ بہترین وقت گزرا، اب میں نے پاکستان سپر لیگ کے اگلے ایڈیشن کے لیے ڈرافٹ میں جانے کا فیصلہ کیا ہے، پشاور زلمی کے تمام مداحوں کی جانب سے ملنے محبت اور سپورٹ کے لیے ان کا شکر گزار ہوں، آپ سب کے لیے مستقبل میں بہترین کامیابیوں کے لیے دعا گو رہوں گا۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved