تازہ ترین  
جمعہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2018

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ونڈے کب اور کہاں کھیلا جائیگا


اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔ سیریز میں کیویز کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ شیخ زید اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں شام 4 بجے مدمقابل ہوں گی۔ گرین شرٹس کو سیریز بچانے کے لیے میچ لازمی جیتنا ہو گا اور شکست کی صورت میں کیویز ٹیم ٹرافی کی حق دار ٹھہرائے گی۔آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیموں میں کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔ سرفراز الیون کے ممکنہ گیارہ کھلاڑیوں میں امام الحق، فخر زمان، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور جنید خان شامل ہیں۔نیوزی لینڈ کے لیگ اسپنر ٹوڈ ایسٹل انجری کا شکار ہونے کے بعد بغیر کوئی میچ کھیلے واپس روانہ ہو گئے جب کہ آج کے میچ کے لیے کیویز ٹیم جارج وارکر، کولن منرو، کپتان کین ولیمسن، روس ٹیلر، ٹام لیتھم، ہینری نیکولس، کولن گرینڈ ہوم، ٹم ساؤتھی، ایس سودھی، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ پر مشتمل ہے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved