تازہ ترین  
منگل‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2018

آج کے میچ میں شریک ہونگے یا نہیں ؟ کھیل کے میدان سے اہم خبر آگئی


اسلام آباد(نیو زڈیسک)تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے کے لیے قومی ٹیم میں کم از کم ایک تبدیلی کا امکان ہے ، سیریز میں کیویز کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں شام 4 بجے مدمقابل ہوں گی، گرین شرٹس کو سیریز بچانے کے لیے میچ لازمی جیتنا ہوگا اور شکست کی صورت میں کیویز ٹیم ٹرافی کی حق دار ٹھہرائے گی۔پہلے ون ڈے میچ میں شکست کے بعد کپتان سرفراز احمد اپنے ٹاپ آرڈر کی ناکامی پر خاصے مایوس نظر آئے، انھوں نے کہاکہ سیریز میں واپسی اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے اننگز کا اچھا آغاز کرنا ضروری ہے، ابتدائی اوورز میں ہی تسلسل کے

ساتھ وکٹیںگنوانے کے بعد سنبھلنا مشکل ہو جاتا ہے، بعد میں آنے والے بیٹسمین محنت بھی کریں تو ہدف تک نہیں پہنچا جا سکتا، انھوں نے تسلیم کیا کہ پاکستانی باؤلرز نے کیویز کو دباؤ میں لانے کے باوجود آخر میں ضرورت سے زیادہ رنز دے دیے۔کپتان نے کہاکہ ایک وقت میں 230 رنز سے زیادہ بنتے نظر نہیں آ رہے تھے لیکن ہم وکٹیں نہیں لے سکے، سیریز میں واپسی اور ون ڈے فارمیٹ میں کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ان غلطیوں پر قابو پانا ہوگا۔ فاسٹ باؤلر حسن علی کی کارکردگی قابل رشک نہیں، ان کی جگہ فہیم اشرف کو شامل کیا جا سکتا ہے، آل راؤنڈر کی موجودگی میں بیٹنگ کو بھی تقویت ملے گی، سرفراز الیون کے ممکنہ گیارہ کھلاڑیوں میں امام الحق، فخر زمان، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی اور جنید خان شامل ہیں۔نیوزی لینڈ کے لیگ سپنر ٹوڈ ایسٹل انجری کا شکار ہونے کے بعد بغیر کوئی میچ کھیلے واپس روانہ ہوگئے، جب کہ آج کے میچ کے لیے کیویز ٹیم جارج وارکر، کولن منرو،کین ولیمسن( کپتان )، روس ٹیلر، ٹام لیتھم، ہینری نیکولس، کولن گرینڈ ہوم، ٹم سا ؤتھی، اش سوڈھی، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ پر مشتمل ہے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved