ملتان سلطان کے نو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
  10  اکتوبر‬‮  2017     |      سپورٹس

ملتان (ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی نئی ٹیم ملتان سلطان نے ابتدائی نو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے تاہم ابھی تک کپتان کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے لیگ کی نئی ٹیم ملتان سلطان کو آج اپنی ٹیم کے ابتدائی دس کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرنا تھا اور فرنچائز نے نو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

ملتان سلطان نے گزشتہ ایونٹ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے شعیب ملک، کیرون پولارڈ اور کمار سنگاکارا کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ اس کے علاوہ سہیل تنویر، محمد عرفان، صہیب مقصود، عرفان خان، جنید خان اور کاشف بھٹی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ ملتان سلطان کی جانب سے ابھی تک کپتان کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ شعیب ملک یا کمار سنگاکارا میں سے کسی ایک کو یہ ذمے داری سونپی جا سکتی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے ڈرافٹ کا انعقاد 15 اکتوبر کو متوقع ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved