بھارتی پیسر اشیش نہرا نے کرکٹ کو الوداع کہنے کا ارادہ کرلیا
  11  اکتوبر‬‮  2017     |      سپورٹس

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر بھارتی پیسر اشیش نہرا نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہنے کا ارادہ کرلیا۔رپورٹس کے مطابق یکم نومبر کو نیوزی لینڈ سے اپنے ہوم گراؤنڈ دہلی میں میچ کے بعد وہ ریٹائرمنٹ کااعلان کرسکتے ہیں۔ اس وقت ان کی عمر 38 برس ہے

انھیں آسٹریلیا کے خلاف رواں ٹوئنٹی 20 سیریز کیلیے بھی منتخب کیا گیا تاہم ابتدائی دونوں میچز کی الیون میں وہ جگہ نہیں بنا سکے۔سابق اوپنر وریندرسہواگ نے نہرا کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ اگر سچن ٹنڈولکر 40 برس کی عمر تک کھیل سکتے ہیں تو اشیش نہرا کیوں نہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved