فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی
  11  اکتوبر‬‮  2017     |      سپورٹس

انٹرنیشنل فٹبال فیڈریشن (فیفا) نے پاکستان فٹبال فیڈریشن میں تیسرے فریق کی مداخلت پر اس کی رکنیت معطل کردی۔فیفا کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کے دفاتر اور اکاؤنٹس پر عدالت کی جانب سے تعینات کردہ ایڈمنسٹریٹر کے کنٹرول میں ہیں جو کہ فیفا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

فیفا قوانین کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کی انتظامیہ کو آزاد ہونا چاہیے جس پر کسی تیسرے فریق کا دباؤ نہ ہو۔فیفا کے مطابق جب تک پابندی اٹھائی نہیں جاتی اس وقت تک پاکستان فٹبال فیڈریشن اور کلب ٹیم کسی بھی عالمی مقابلے میں حصہ لینے کی اہل نہیں ہوگی اور اسے حاصل فوائد بھی معطل رہیں گے۔معطلی کے دوران فیفا کی ممبر ایسوسی ایشنز پاکستان فٹبال فیڈریشن سے کھیلوں کے روابط بھی قائم کرنے کی اہل نہیں ہوں گی۔ خیال رہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن دو دھڑوں میں تقسیم ہے جس کے باعث عدالت نے پی ایف ایف کے معاملات دیکھنے کے لئے جسٹس (ر) اسد منیر کو ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا تھا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے دونوں دھڑوں سے مذاکرات کے لئے فیفا کا ایک وفد اگست 2015 میں پاکستان بھی آیا لیکن وہ بھی کوئی حتمی نتیجہ نکالنے میں ناکام رہا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
50%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved