’’شعیب مجھے روز ایک بات کہتے ہیں ‘‘ میں کہتی ہوں بس بھی کریں شعیب تو وہ آگے سے کیا کہتے ہیں ؟ ثانیہ مرزانے اندر کی بات بتا دی
  11  اکتوبر‬‮  2017     |      سپورٹس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشہور انڈین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ اگر وہ ٹینس کھلاڑی نہیں ہوتیں تو ڈاکٹر ہوتی لیکن وہ جب کھیلنا چھوڑ دیں گی تو انٹرئیر ڈیزائنر بننا پسند کریں گی۔ ایک بھارتی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ شعیب ملک کے ساتھ ان کا رشتہ باہمی احترام پر مبنی ہے، جس سے تعلقات جاری ہیں۔ تاہم ہم جیسی شخصیتوں کے لئےبھی عام لوگوں کی طرح ہی مسائل ہوتے ہیں۔ ہر جوڑے کی زندگی میں اتار چڑھا ہوتا ہے۔ شعیب میرے ساتھ ہر روز ایک بات کا شکوہ کرتے ہیں کہ میں انہیں بہت کم ٹائم دیتی ہوں تو میں انہیں انہیں کہتی ہوں کہ بس کریں شعیب ، آپ بھی تو کرکٹ کھیلنے جاتے ہیں ، تب وہ کہتے ہیں کہ ہاں جاتا ہوں مگر تمہیں وقت بھی دیتا ہوں ۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ اگر آپ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں تو یہ ہی کسی رشتے میں سب سے بہتر چیز ہوتی ہے۔کھانا بنانے سے متعلق ایک سوال کے

جواب میں ثانیہ مرزا نے بتایا کہ انھیں بالکل بھی کھانا بنانا نہیں آتا، البتہ کھانے سے محبت بہت ہے۔ اس بات سے سب سے زیادہ شکایت ان کےشوہر شعیب ملک کو ہے ۔انہوں نے بتایا کہ شادی کے 7 سال میں شوہر کے لئے اب تک وہ صرف چائے ہی بنا پائی ہیں۔اس سوال پر کہ ان کی زندگی پر اگر فلم بنائی جاتی ہے تو کیا وہ اس کا حصہ بننا پسند کریں گی کا جواب دیتے ہوئے ثانیہ نے کہا کہ مجھے ایسا نہیں لگتا، میں کیمرہ فرینڈلی نہیں ہوں۔ انٹرویوز دینے میں بہتر محسوس کرتی ہوں۔ اداکاری میرے لئے کچھ مشکل ہو گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved