ٹیسٹ رینکنگ میں اظہرعلی کی 2 درجہ تنزلی ہوگئی
  12  اکتوبر‬‮  2017     |      سپورٹس

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی نے ٹیموں اور کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی اور نئی رینکنگ کے بعد پاکستان کے اظہر علی کی 2 درجہ تنزلی ہو گئی ہے۔سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز میں اوسط درجے کی کارکردگی کے سبب اظہر علی کی 2 درجے تنزلی ہوگئی

اور وہ 10 ویں نمبر پر پہنچ گئے، آخری اننگز میں سنچری بنانے والے اسد شفیق 7 درجے کی چھلانگ لگا کر 28 ویں نمبر پرآگئے، ایک درجہ ترقی پانے والے کپتان سرفراز احمد اب 32 ویں درجے پر آگئے ہیں۔بیٹسمین رینکنگ میں نمبرون پوزیشن آسٹریلوی اسٹیون اسمتھ کے پاس ہے۔ بولنگ چارٹ میں ٹاپ پر جیمز اینڈرسن براجمان ہیں، رویندرا جڈیجا کا دوسرا نمبر ہے۔ کاگیسو ربادا کو 2 درجے ترقی نے کیریئر بیسٹ تیسرے نمبر پر پہنچا دیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved