ارجنٹائن نے فٹبال ورلڈ کپ 2018 کیلئے کوالیفائی کرلیا
  12  اکتوبر‬‮  2017     |      سپورٹس

ارجنٹائن(مانیٹرنگ ڈیسک)میسی نے ایکواڈور کیخلاف ہیٹ ٹرک کرکے ٹیم کو 3-1 سے جیتا کر 2018 کے لئے ورلڈ کپ میں جگہ دلوا دی۔لیونل میسی نے جادو جگاتے ہوئے ارجنٹائن کو فٹبال ورلڈ کپ 2018 میں رسائی دلوادی، تجربہ کار اسٹرائیکر نے

ایکواڈور کیخلاف ہیٹ ٹرک داغ دی، ان کی ٹیم نے مقابلہ 3-1 سے جیت کر تین قیمتی پوائنٹس سمیٹ لئے جب کہ جنوبی امریکن چیمپئن چلی کو برازیل نے اختتامی کوالیفائر میں شکست دیکر میگا ایونٹ سے باہر کردیا، دو بار کی عالمی چیمپئن ارجنٹائن کو اس بار براہ راست کوالیفائی نہ کرپانے کا خطرہ درپیش تھا۔واضح رہے کہ کونمیبل سے ارجنٹائن سے قبل برازیل، یوروگوئے اور کولمبیا نے کوالیفائی کرلیا تھا، پیرو نے پانچویں پوزیشن لیکر پلے آف میں جگہ بنالی جہاں پر اس کا سامنا اوشین چیمپئن نیوزی لینڈ سے ہوگا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved