لہسن کے 3جوے شہد میں ملا کر اس طریقے سے استعمال کریں ۔۔ کمزوری کا ایسا اکسیر نسخہ جو آپ کو کہیں سے بھی نہیں ملے گا
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     اوصاف سپیشل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لہسن کے بے شمار فوائد تو اب ہر کوئی جانتا ہے کہ لہسن میں قدرت نے بلڈ پریشر کو دور کرنے اوربکثرت آکسیجن جذب کرنے کی صلاحیت دی ہے ۔یہ چربیلی اور نشاستہ والی ناہضم اور دیر میں ہضم ہونے والی غذاؤں کے اجزاء کو جو بدن میں وزن اور بھاری پن (موٹاپا) پیدا کرتی ہیں انہیں حرکت میں لا کر اور خون میں تبدیل کرکے ہلکا پھلکا بناتا ہے۔ اس کے استعمال سے خونی نالیوں (شرائین) کی سختی دور ہوتی ہے اور قدرتی لچک بحال ہو کر بلڈ پریشر میں کافی فائدہ پہنچاتا ہے۔ اسی وجہ سے ’’لہسن‘‘ کو موٹاپا اور بلڈ پریشر‘‘ دور کرنے کی ’’قدرتی دوا‘‘ کا نام بھی دیا جاتا ہے۔ لیکن لہسن کا ایک ایسا استعمال بھی ہے جو نامردمی کے علاج میں قدرتی خصوصیت رکھتا ہے۔ امریکہ کے ممتاز ماہر جنسیات ڈاکٹر رابنسن کہا کرتے تھے کہ لہسن بے ضرر شہوت انگیز چیز ہے جو اس مرض کا مداوا ہے جس کے لئے مرد کیمیاوی ادویہ استعمال کرکے اپنے عضو کی کارکردگی تباہ کردیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر لہسن کو شہد کے ساتھ کھایا جائے تو اس سے قدرتی طور پر جنسی تحریک پیدا ہوتی ہے۔

ایسے حضرات جو مردمی افاقہ اور قوت چاہتے ہوں انہیں روزانہ لہسن کو شہد یا گرم دودھ کے ساتھ استعمال کرنا چاہئے یا پھر لہسن کا جوشاندہ بنا کر اس میں شہد ملا کر پیا کریں ۔اس قہوہ کے لئے لہسن کے تین جوئے پانی میں خوب ابال کر بعد ازاں ان میں ایک چمچ بڑا شہد خالص گھول کر روزانہ رات کو سونے سے پہلے پی لینا چاہئے ۔ یورپی ممالک میں گارلک ہنی سے ایک سوغات بھی تیار ہوتی ہے جو بہت آسان ہے۔شہد کے مرتبان میں لہسن کے جوئے رکھ کر اس شہد کو گاہے گاہے ایک چمچہ کھاتے رہنے سے بھی مردانہ قوت کو زوال نہیں آتا۔ اس غذاکو مردوں کا مشروب بھی کہا جاتا ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
83%
ٹھیک ہے
5%
کوئی رائے نہیں
5%
پسند ںہیں آئی
7%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved