آفریدی، مصباح اور یونس کی جگہ رات بھر میں پُر کرنا مشکل ہے، نجم سیٹھی
  13  اکتوبر‬‮  2017     |      سپورٹس

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں شاہد آفریدی، مصباح الحق اور یونس خان کی جگہ رات بھر میں پُر کرنا مشکل ہے۔سری لنکا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں ناکامی پر شائقین کی جانب سے مایوسی کے اظہار پر

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی جسمیں انہوں نے شائقین کو پرامید رہنے کی تلقین کی ہے۔نجم سیٹھی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ فارم حاصل کرنے کے لئے وقت دینا ہوگا، انہی کھلاڑیوں نے قوم کے لئے چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سابق کپتان شاہد آفریدی، مصباح الحق اور یونس خان کی جگہ رات بھر میں پر کرنا مشکل ہے تاہم موجودہ ٹیم پر بھروسہ رکھنا ہوگا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved