ڈھاکہ میں پی پی ایل میچز شروع،سدا بہار شاہد آفریدی بنگلادیش پہنچتے ہی چھاگئے
  12  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      سپورٹس

ڈھاکا(ویب ڈیسک) سدابہار شاہد آفریدی بنگلہ دیش پہنچتے ہی چھاگئے، آل راؤنڈر نے پریمیئر لیگ میں آل راؤنڈ پرفارمنس کی بدولت ڈھاکا ڈائنامائٹس کو سلہٹ سکسرز پر8 وکٹ سے فتح دلا دی۔بی پی ایل میں شاہد آفریدی کی شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس کی بدولت ڈھاکا ڈائنامائٹس نے سلہٹ سکسرز کو8 وکٹ سے ہرادیا، پاکستانی اسٹار آل راؤنڈر نے 4 اوورز میں 12رنز کے عوض 4 وکٹیں اڑاتے ہوئے حریف ٹیم کو 9 وکٹ پر 101رنز تک محدود رکھا، ابوالحسن 26 گیندوں پر 30 رنز ناٹ آؤٹ بناکر نمایاں رہے،

تیاج الاسلام 16، دنوشکا گوناتلکے15 اورناصر حسین 10رنز انفرادی اسکور کو دہرے ہندسے تک پہنچا پائے، ویسٹ انڈین اسپنر سنیل نارائن نے3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔فاتح الیون نے 7.5 اوورز میں 2 وکٹ پرآسان ہدف حاصل کرلیا، آفریدی نے بطور اوپنر دھواں دار بیٹنگ کی اور17 گیندوں پر 37رنز بٹورے، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور ایک چوکا شامل رہا، ویسٹ انڈیز کے ایون لوئس نے بھی برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 بالز پر 44 رنز ناٹ آؤٹ اسکورکیے۔اس سے قبل دن کے پہلے مقابلے میں راجشاہی کنگز نے رنگپور رائیڈرز کو 8 وکٹ سے مات دے دی، ناکام سائیڈ نے 5 وکٹ پر 134رنز بنائے، روی بوپارا نے 54رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے، فرہاد رضا نے2 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا جب کہ کنگز نے ہدف 16.4 اوورز میں 2 وکٹ پر حاصل کرلیا، مومن الحق 63ا ورلینڈل سمنز53رنز بناکر نمایاں رہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved