پی ایس ایل تھری کی ڈرافٹنگ کا میلہ سج گیا
  12  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      سپورٹس

لاہور (نیوز ڈیسک ) پی ایس ایل تھری کی ڈرافٹنگ کا میلہ سج گیا ، کون کرکٹرکس ٹیم کی رونق بڑھائے گا ، چھ فرنچائز نے اپنے اپنے مہروں کا انتخاب شروع کر دیا ہے ۔ پی ایس ایل تھری کی ڈرافٹنگ آج سہ پہر تین بجے شروع ہوئی ۔ تقریب نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوئی ۔

چھ فرنچائزز کے درمیان سپر سٹار کرکٹرز کو اپنا بنانے کی دوڑ ہے ۔ ہر ٹیم مچل جانسن ، عمران طاہر ، ڈیوائن براوو ، کرس گیل ، شین واٹسن ، ایان مورگن پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔ نامور کرکٹر کارلوس بریتھویٹ ، اینجلو میتھیوز ، کولن منرو ، تھیسارا پریرا کی بھی مانگ ،بڑھ گئی ہے ۔ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی سمیت تمام ٹیمیں 9،9 کھلاڑیوں کا انتخاب پہلے ہی کرچکی ہیں ۔ ہر ٹیم میں پلاٹنیم، ڈائمنڈ اور گولڈ کے ایک ایک ، سلور اور ایمرجنگ کیٹگری میں دو دو نئے کھلاڑی شامل ہوں گے ۔ سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved