پی ایس ایل تھری شروع ہو نے سے قبل ہی ڈیرن سیمی کو بڑی خوشخبری مل گئی
  12  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      سپورٹس

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ کی چیمئین ٹیم پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی کو پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے لیےکپتان برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے دوران ڈیرن سیمی نے نہ صرف گراونڈ میں بہترین قیادت کی بلکہ ساتھ ہی آف دی فیلڈ بھی کپتان اور کھلاڑیوں کے درمیان زبردست ہم آہنگی رہی اور اس کی بدولت ٹیم نے پی ایس ایل ٹو کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اہم فیصلے کے اعلان سے قبل پشاور زلمی کے صدر ظہیر عباس اور مینٹور یونس خان لاہور میں زلمی ہیڈ کوارٹرز تشریف لائے جہاں چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی اور ہیڈکوچ محمد اکرم نے لیجنڈز کا استقبال کیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved