محمد حفیظ کے بولنگ ٹیسٹ کی رپورٹ بدھ تک ملنے کا امکان
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      سپورٹس

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ کے بولنگ ٹیسٹ کی رپورٹ بدھ تک آجائے گی، محمد حفیظ کا یکم نومبر کو انگلینڈ میں بولنگ ٹیسٹ ہوا تھا۔محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو گزشتہ ماہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں مشکوک قرار دیا گیا۔ محمد حفیظ نے 14روز کے دوران بولنگ تو جاری رکھی

اور پھر سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد انہوں نے انگلینڈ میں لف برا کی بائیو مکینک لیب میں مشکوک بولنگ ایکشن کے لیے ٹیسٹ دیا۔ ٹیسٹ کی رپورٹ 14روز کے اندر آتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کی رپورٹ بدھ تک آجائے گی۔محمد حفیظ پر امید ہیں کہ رپورٹ مثبت آئے گی کیونکہ انہوں نے اپنے بولنگ ایکشن کو تبدیل نہیں کیا ہوا اور وہ اسی طرح بولنگ کر رہے جس طرح انہوں نے گزشتہ ٹیسٹ کے دوران کلئیرنس حاصل کی تھی


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved