قوم ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے کھلاڑی نے ریٹائرڈ منٹ کا اعلان کردیا
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      سپورٹس

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی کرکٹ کے گرانقدر خدمات سرانجام دینے والا ایک اورکھلاڑی دنیائے کرکٹ سے ریٹائرڈمنٹ کا فیصلہ کر چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آف سپن بولنگ میں بے مثال جوہر دکھانے والے مایہ ناز بولر سعید اجمل نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ 40سالہ آف سپن بولر نے 30سال کی عمر میں اپنا کیرئیر شروع کیا تھا اور آف بریک کے علاوہ ""دوسرا " کی ورائٹی میں ایک ممتاز بولر کی حیثیت سے اپنا لوہا منوایا تھا انھوں نے کئی میچز میں پاکستان کی کارکردگی میں نمایاں کردار ادا کیا اور 2012کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا ۔ جبکہ متحدہ عرب امارات کی ٹیسٹ سیریز میں بھی ایک کامیاب ترین بولر

کی حیثیت سے سامنے آئے تھے۔ ان کے کیرئیر میں بریک اس وقت لگ گئی جب ان کے بولنگ ایکشن کو متنازعہ قرار دے دیا گیا۔ جس کے بعد انھوں نے اپنے بولنگ ایکشن کو درست کیا ۔ لیکن نئے ایکشن سے ان کی بولنگ کی تمام تر افادیت ختم ہو گئی اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں ان کی خوب پٹائی ہوئی جس کے بعد بھرپور کوشش کے باوجود وہ اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل نہیں کر سکے۔ اب انھوں نے بین الاقوامی کرکٹ سے باضابطہ طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سعید اجمل نے 35 ٹیسٹ میچوں 178، 113 ون ڈے میچوں میں 184 اور 64 ٹی20 میچوں میں 85 وکٹیں حاصل کیں۔موجودہ ٹی20 ٹورنامنٹ میں راولپنڈی کی قیادت کرنے والے سعید اجمل کو پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنا اسپن باؤلنگ کوچ مقرر کیا ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved