فوری طور پر حکومت سے معافی مانگو۔۔قومی ٹیم کے سب سے اہم کھلاڑی کو حکم مل گیا
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      سپورٹس

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے فٹ بال کے ایک قومی کھلاڑی کو اسرائیل کے خلاف میچ میں حصہ لینا مہنگا پڑا ہے اور اب اس سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق فٹ بال کے قومی کھلاڑی مسعود شجاعی سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ائی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔شجاعی کو باضابطہ طور پر کہا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف ایک یونانی کلب کے میچ کا حصہ بننے پر ٹوئٹر پر معافی مانگیں ورنہ ٹیم سے دستبردار ہونے کےلئے تیار ہو جائیں۔

دوسری جانب مسعود شجاعی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف میچ ان کے پیشہ ورانہ امور کا حصہ تھا جس سے وہ الگ نہیں ہو سکتے تھے اس لیے معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ان کے ساتھی ایرانی کھلاڑی احسان صفی نے اس میچ میں شرکت پر باضابطہ طور پر معافی مانگ لی تھی جس پر انھیں ٹیم میں بحال کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مسعود شجاعی نے ایتھنز میں ہونے والے فٹ بال مقابلوں میں یونانی فٹ بال کلب ’پانینیس‘ کی نمائندگی کرتے ہوئے اسرائیلی فٹ ٹیم کے خلاف مقابلے میں حصہ لیا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved